فضائل الصحابة
فضائل خالد بن الوليد رحمه الله— سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حُبِّ خَالِدٍ لِلْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ) باب: (سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کی اللہ کی راہ میں جہاد سے محبت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1476
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: "مَا لَيْلَةٌ تُهْدَى إِلَيَّ فِيهَا عَرُوسٌ أَنَا لَهَا مُحِبٌّ أَوْ أُبَشَّرُ فِيهَا بِغُلَامٍ، بِأَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ لَيْلَةٍ شَدِيدَةٍ الْجَلِيدِ فِي سَرِيَّةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ أُصَبِّحُ بِهَا الْعَدُوَّ".ترجمہ
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے وہ رات جس میں ایسی دلہن رخصت کر کے میرے پاس لائی جائے جس سے میں محبت کرتا ہوں، یا مجھے اس میں بیٹے کی بشارت دی جائے، اس کڑاکے کی سردی اور برف باری والی رات سے زیادہ محبوب نہیں ہے جو مہاجرین کے کسی لشکر میں گزرے اور جس کی صبح میں دشمن پر حملہ آور ہونے والا ہوں۔“