فضائل الصحابة
فضائل خالد بن الوليد رحمه الله— سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بَلَاءِ خَالِدٍ يَوْمَ مُؤْتَةَ) باب: (غزوہ موتہ کے دن سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کی بہادری کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1475
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، وَابْنِ نُمَيْرٍ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ ، يُحَدِّثُ الْقَوْمَ بِالْحِيرَةِ قَالَ: "لَقَدْ رَأَيْتُنِي يَوْمَ مُؤْتَةَ انْدَقَّ بِيَدِي تِسْعَةُ أَسْيَافٍ، وَصَبَرَتْ بِيَدِي صَفِيحَةٌ لِي يَمَانِيَةٌ".ترجمہ
قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو مقامِ حیرہ پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنا، انہوں نے فرمایا: ”بلاشبہ میں نے غزوہ مؤتہ کے دن خود کو اس حال میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں نو تلواریں ٹوٹ گئیں، اور میرے ہاتھ میں صرف ایک یمنی تیغِ صفیحہ (چوڑی تلوار) ہی ثابت قدم رہی۔“