فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے رسول اللہ ﷺ کے جگر کا ٹکڑا ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: خَطَبَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِنْتَ أَبِي جَهْلٍ إِلَى عَمِّهَا الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ فَاسْتَشَارَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا فَقَالَ: "أَعَنْ حَسَبِهَا تَسْأَلُنِي؟" قَالَ عَلِيٌّ قَدْ أَعْلَمُ مَا حَسَبُهَا، وَلَكِنْ أَتَأْمُرُنِي بِهَا؟ فَقَالَ: "لَا، فَاطِمَةُ مُضْغَةٌ مِنِّي، وَلَا أُحِبُّ إِنْ تَحْزَنَ أَوْ تَجْزَعَ، فَقَالَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَامُ: لَا آتِي شَيْئًا تَكْرَهُهُ ".امام شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابوجہل کی بیٹی کے سلسلے میں اس کے چچا سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ کو نکاح کا پیغام دیا، پھر انہوں نے اس بارے میں نبی ﷺ سے مشورہ کیا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم مجھ سے اس کے حسب (خاندانی وجاہت) کے بارے میں پوچھ رہے ہو؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں خوب جانتا ہوں کہ اس کا حسب کیا ہے، لیکن کیا آپ مجھے اس کا حکم دیتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا میرا ہی ایک حصہ ہے، اور میں یہ پسند نہیں کرتا کہ وہ غمزدہ یا بے چین ہو“، اس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں کوئی ایسا کام نہیں کروں گا جو آپ کو ناپسند ہو“۔