فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے رسول اللہ ﷺ کے جگر کا ٹکڑا ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1324
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَبِي حَنْظَلَةَ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ. أَنَّ عَلِيًّا خَطَبَ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ فَقَالَ لَهُ أَهْلُهَا: لَا نُزَوِّجُكَ عَلَى ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: "إِنَّمَا فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي، فَمَنْ آذَاهَا فَقَدْ آذَانِي".ترجمہ
ابو حنظلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہیں اہل مکہ کے ایک شخص نے خبر دی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابوجہل کی بیٹی کو نکاح کا پیغام بھیجا تو اس کے گھر والوں نے ان سے کہا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی کی موجودگی میں آپ کا نکاح (اپنی بیٹی سے) نہیں کریں گے۔“ جب یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: «إِنَّمَا فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي، فَمَنْ آذَاهَا فَقَدْ آذَانِي» ”فاطمہ تو محض میرا ہی ایک حصہ ہے، چنانچہ جس نے اسے ایذا دی اس نے یقیناً مجھے ایذا دی۔“