فضائل الصحابة
فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِسْرَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى فَاطِمَةَ فِي مَرَضِهِ) باب: (نبی ﷺ کا اپنے مرضِ وفات میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے سرگوشی فرمانے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا يَعْقُوبُ ، نَا أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا فَاطِمَةَ ابْنَتَهُ فَسَارَّهَا فَبَكَتْ ثُمَّ سَارَّهَا فَضَحِكَتْ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ لِفَاطِمَةَ: مَا هَذَا الَّذِي سَارَّكِ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَبَكَيْتِ، ثُمَّ سَارَّكِ فَضَحِكْتِ؟ قَالَتْ: "سَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي بِمَوْتِهِ فَبَكَيْتُ، ثُمَّ سَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ مَنْ يَتْبَعُهُ مِنْ أَهْلِهِ فَضَحِكْتُ".ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا اور ان سے سرگوشی فرمائی تو وہ رونے لگیں، پھر آپ ﷺ نے ان سے دوبارہ سرگوشی فرمائی تو وہ ہنسنے لگیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ”رسول اللہ ﷺ نے آپ سے کیا سرگوشی فرمائی تھی کہ آپ رو پڑیں، پھر دوبارہ سرگوشی فرمائی تو آپ ہنس دیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”آپ ﷺ نے مجھ سے سرگوشی فرماتے ہوئے مجھے اپنی وفات کی خبر دی تو میں رونے لگی، پھر آپ ﷺ نے مجھ سے دوبارہ سرگوشی فرمائی اور مجھے بتایا کہ ان کے اہل خانہ میں سب سے پہلے میں ہی ان کے پیچھے (وفات پا کر) جاؤں گی، تو میں ہنس پڑی۔“