فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ خَالِدٍ الْفَحَّامُ أَبُو جَعْفَرٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ كَثِيرٍ، يَعْنِي: النَّوَّاءَ ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ: إِنَّ فُلَانًا حَدَّثَنِي، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ أُنْزِلَتْ فِي أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ ، قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّهَا لَفِيهِمْ أُنْزِلَتْ، فَفِي مَنْ نَزَلَتْ إِلَّا فِيهِمْ، قُلْتُ: وَأَيُّ غِلٍّ هُوَ؟ قَالَ: غِلُّ الْجَاهِلِيَّةِ، إِنَّ بَنِي تَيْمٍ وَعَدِيٍّ وَبَنِي هَاشِمٍ كَانَ بَيْنَهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا أَسْلَمَ هَؤُلَاءِ الْقَوْمُ تَحَابُّوا، فَأَخَذَتْ أَبَا بَكْرٍ الْخَاصِرَةُ، فَجَعَلَ عَلِيٌّ يُسَخِّنُ يَدَهُ فَيُكَمِّدُ بِهَا خَاصِرَةَ أَبِي بَكْرٍ ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ.کثیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر رحمہ اللہ سے عرض کیا: ”بے شک فلاں شخص نے مجھے علی بن حسین رحمہ اللہ کے واسطے سے یہ بتایا ہے کہ یہ آیت: ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے حق میں نازل ہوئی ہے۔“
انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ آیت یقیناً انہی کے بارے میں نازل ہوئی ہے، اور ان کے سوا بھلا کس کے بارے میں نازل ہونی تھی؟“
میں نے دریافت کیا: ”اور وہ غل (رنجش) کیسی تھی؟“
انہوں نے فرمایا: ”وہ جاہلیت کی رنجش تھی۔ بنو تیم، بنو عدی اور بنو ہاشم کے درمیان زمانہ جاہلیت میں (کچھ کشیدگی) تھی، پھر جب یہ لوگ اسلام لائے تو ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ (ایک دفعہ) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں درد ہوا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنے ہاتھ گرم کر کے ان کے پہلو کی ٹکور کرنے لگے، تب یہ آیت نازل ہوئی۔“