فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 123
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ، يَعْنِي: ابْنَ عَمْرٍو ، قَثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يَقُولُ: قَالَ عُمَرُ: إِنِّي لَأَسْتَحْيِي مِنْ رَبِّي أَنْ أُخَالِفَ أَبَا بَكْرٍ. ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک میں اپنے رب سے حیا محسوس کرتا ہوں کہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی مخالفت کروں۔“