فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، نَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، قَالَ: أَتَى عُمَرَ شَاعِرٌ فَقَالَ: أُنْشِدُكَ؟ فَمَا اسْتَنْشَدَ قَالَ: فَجَعَلَ يُنْشِدُ فَذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِعْرِهِ فَقَالَ:رَحِمَ اللَّهُ مُحَمَّدًا بِمَا صَبَرْ، قَالَ عُمَرُ: قَدْ فَعَلَ، قَالَ: ثُمَّ أَبَا بَكْرٍ جَمِيعًا وَعُمَرْ ، فَقَالَ: مَا شَاءَ اللَّهُ.خثیمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شاعر آیا اور کہنے لگا: ”کیا میں آپ کو اشعار سناؤں؟“ انہوں نے اس سے سننے کی خواہش تو نہیں کی تھی، لیکن وہ اشعار پڑھنے لگا اور اپنے کلام میں نبی ﷺ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: «رَحِمَ اللَّهُ مُحَمَّدًا بِمَا صَبَرَ» ”اللہ تعالیٰ محمد ﷺ پر ان کے صبر کی وجہ سے رحم فرمائے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یقیناً اللہ نے ایسا کر دیا ہے۔“ پھر اس نے کہا: «ثُمَّ أَبَا بَكْرٍ جَمِيعًا وَعُمَرَ» ”پھر ابوبکر (رضی اللہ عنہ) اور عمر (رضی اللہ عنہ) سب پر بھی (رحمت ہو)۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو اللہ چاہے۔“