فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 122
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ يَعْنِي: ابْنَ عَمْرٍو ، قَثَنَا زَائِدَةُ ، قَثَنَا مُغِيرَةُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعُمَرَ: مَا رَأَيْتُ رَجُلًا خَيْرًا مِنْكَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: رَأَيْتَ أَبَا بَكْرٍ؟ فَقَالَ: لَا، قَالَ: لَوْ قُلْتَ: نَعَمْ، لَجَلَدْتُكَ.ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”میں نے آپ سے بہتر کوئی شخص نہیں دیکھا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں۔“ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم کہتے کہ ہاں (دیکھا ہے)، تو میں تمہیں کوڑے مارتا۔“