فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 121
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ، يَعْنِي: ابْنَ عَمْرٍو ، قَثَنَا زَائِدَةُ ، قَثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، قَالَ: أَتَى قَوْمٌ عُمَرَ فَقَالُوا: مَا رَأَيْنَا خَلِيفَةً خَيْرًا مِنْكَ، قَالَ: فَضَرَبَهُمْ عُمَرُ فَقَالَ: أَتَقُولُونَ هَذَا لِي وَقَدْ رَأَيْتُمْ أَبَا بَكْرٍ؟. ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کچھ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے: ”ہم نے آپ سے بہتر کوئی خلیفہ نہیں دیکھا۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں مارا اور فرمایا: ”کیا تم میرے بارے میں یہ بات کہتے ہو حالانکہ تم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے؟““