فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 115
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، قَالَ: رَأَيْتُ شُعَيْبَ بْنَ حَرْبٍ أَوْمَأَ إِلَى ابْنِهِ فَقَبَّلَهُ، ثُمَّ قَالَ: أَتَدْرُونَ لِمَ قَبَّلْتُ مُحَمَّدًا؟ لِأَنَّهُ قَدْ وَهَبَ نَفْسَهُ فِي نُصْرَةِ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ. ترجمہ
محمد بن عبد اللہ المخرمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے شعیب بن حرب رحمہ اللہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی طرف اشارہ کیا (یعنی اسے اپنے قریب بلایا) اور اسے بوسہ دیا، پھر فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں نے محمد کو کیوں بوسہ دیا ہے؟ اس لیے کہ اس نے اپنی جان سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی حمایت و نصرت کے لیے وقف کر دی ہے۔“