فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 116
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِشْكَابَ ، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، قَثَنَا أَبُو وَهْبٍ، مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ لِجِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ: "إِنَّ قَوْمِي لَا يُصَدِّقُونِي"، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: بَلَى، يُصَدِّقُكَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ. ترجمہ
ابو وہب رحمہ اللہ (مولیٰ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس رات جس میں آپ ﷺ کو معراج کرائی گئی جبرائیل علیہ السلام سے فرمایا: ”بے شک میری قوم میری تصدیق نہیں کرے گی“، تو جبرائیل علیہ السلام نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”کیوں نہیں، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آپ کی تصدیق کریں گے“۔