فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ باب: نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 114
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ وَكِيعًا يَقُولُ، وَنَحْنُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ: لَوْلَا أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ لَذَهَبَ الْإِسْلَامُ.ترجمہ
احمد بن عبداللہ بن یونس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مکہ کے راستے میں وکیع رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اگر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نہ ہوتے تو اسلام مٹ جاتا۔“