وضو کرتے وقت چہرے اور ہاتھوں کو صابن سے دھونا
فتویٰ : شیخ محمد بن صالح عثیمین حفظ اللہ

سوال : وضو کرتے وقت چہرے اور ہاتھوں کو صابن سے دھونے کا کیا حکم ہے؟
جواب : وضو کرتے وقت چہرے اور ہاتھوں کو صابن سے لازماً دھونا غیر مشروع ہے۔ یہ محض ایک تکلف ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
هلك المتنطعون، هلك المتنطعون [رواه مسلم فى كتاب العلم]
”تکلف کرنے والے ہلاک ہو گئے’ تکلف کرنے والے ہلاک ہو گئے۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین دفعہ دھرائی۔ ہاں اگر ہاتھوں پر ایسی میل کچیل جمی ہو (یا ناگوار بدبو ہو) جو صابن وغیرہ استعمال کئے بغیر زائل نہ ہو سکے تو اسے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ عام حالات میں اس کا استعمال محض تکلف اور بدعت ہوگا۔ لہٰذا اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے