تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ
کیا رفع الیدین بتوں کی وجہ سے کیا جاتا تھا ؟
——————
سوال : کیا یہ بات درست ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع الیدین اس لیے کروایا تھا کہ لوگ بغلوں میں بت رکھ کر آتے تھے ؟
جواب : کسی صحیح تو کجا ضعیف روایت میں بھی یہ بات موجود نہیں ہے، یہ لوگوں کی بنائی ہوئی بات ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں۔ رفع الیدین نماز کے دوران کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنت اور احادیث متواترہ اس پر دلالت کرتی ہیں، لوگوں نے اس عظیم سنت کو ترک کرنے کے جو حیلے تراش رکھے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے۔