کیا ”حفی“ اللہ تعالیٰ کا نام ہے؟

Read in English
فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔

59- کیا ”حفی“ اللہ تعالیٰ کا نام ہے؟

یہ لفظ قرآن مجید میں موجود ہے:
إِنَّهُ كَانَ بِي حَفِيًّا [مريم: 47]
”بے شک وہ ہمیشہ سے مجھ پر بہت مہربان ہے۔“
میرے علم کے مطابق یہ لفظ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں مطلق طور پر استعمال نہیں ہوا، بلکہ مقید استعمال ہوا ہے، لہٰذا ”يَا حَفِي اِحْتَفِ بِي“ کے بجائے یوں کہنا چاہیے: ”يَا رَحِيم اِرْحِمْنِي“ (اے اللہ تو رحیم ہے میرے اوپر رحم فرما) اور اگر کسی گناہ کی معافی مانگنا مقصود ہو تو یوں کہے: ”يَاغَفُوْرُ اِغْفِرْلِي“ (اے اللہ تو گناہوں کو معاف کرنے والا ہے مجھے بھی معاف فرما) یا اس طرح کے اور الفاظ سے دعا کرے۔ (ابن عثیمین: نور علی الدرب: 20/7)