ٹیکنیشن وغیرہ کا اپنا نام کرائے پر دینا
سوال: میں ایک لیڈی ڈاکٹر ہوں، کچھ عرصہ بطور سپیشلسٹ کام کرتی رہی ہوں، پھر میں نے اپنے بچوں کی پرورش کی خاطر استعفی دے دیا، کچھ کلینکس کے مالکان نے مجھے یہ پیش کش کی کہ وہ میرا نام استعمال کرنے کے بدلے مجھے ایک متعین رقم دیں گے، لیکن اگر میں ٹیکنیکی معاملات میں دخل اندازی کرنا چاہوں تو مجھے اختیار ہوگا۔
سوال یہ ہے کہ جو رقم مجھے ملتی ہے وہ حرام ہے کہ حلال؟ خصوصاً میں باقاعدہ ٹیکنیکی نگرانی نہیں کر سکتی، اگر یہ حرام ہے تو حلال کا کیا طریقہ ہے۔ براہ کرم ! میری راہنمائی فرمائیں کہ زیادہ بہتر کونسی صورت ہے؟
جواب: جو آپ نے ذکر کیا ہے، ایسا کرنا آپ کے لیے جائز نہیں کیونکہ اس میں لوگوں کو دھوکا دینے کا پہلو اور نا جائز مال کھانے کی صورت ہے۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ خود کام کریں اور اپنے کام میں لوگوں کی خیر خواہی کریں اور اخلاص کے ساتھ کام کریں۔
[اللجنة الدائمة: 20405]