تحریر : فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد حفظ اللہ
نماز کے بعد مسنون اذکار
كُنْتُ أَعْرِفُ انْقِضَاءَ صَلاَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِالتَّكْبِيرِ
”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو پورا ہونا اللہ اکبر کی آواز سے پہچانتا تھا۔“ [ صحيح بخاري، 842]
فوائد :
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ہوتے اور صغر سنی کی وجہ سے نماز کے لئے مسجد میں نہ جاتے۔ ان کا بیان ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم با آواز بلند ”اللہ اکبر“ کہتے تو مجھے پتہ چل جاتا کہ اب آپ کی نماز پوری ہو چکی ہے اور آپ نے سلام پھیر دیا ہے اس سے معلوم ہوا کہ سلام کے بعد اونچی آواز سے اللہ اکبر کہنا مسنون عمل ہے۔
پھر تین مرتبہ استغفر اللہ پڑھ کر یہ دعا پڑھی جائے۔
اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْكَ السَّلاَمُ تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ [صحيح مسلم، المساجد، 1334]
” اے اللہ! تو سلامتی والا ہے اور تجھ ہی سے سلامتی ہوتی ہے، اے عظمت و بزرگی والے تو بڑا ہی بابرکت ہے۔ “
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے :
اَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ [صحيح بخاري، الاذان، 844]
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے بعد یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی تھی۔
رَبِّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ [مستدرك حاكم، 1/273]
پھر 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمدللہ، 33 مرتبہ اللہ اکبر پڑھے۔ آخر میں یہ دعا پڑھے :
لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ [ صحيح مسلم، المساجد، 597]