نماز میں ہاتھ کہاں تک اٹھائے ؟

فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ

سوال : دوران نماز رفع الیدین کرتے وقت ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک لے جانا چاہئیے یا کانوں کے برابر تک ؟ اور کیا رفع الیدین ساری نماز میں کرنا چاہیئے یا صرف پہلی رکعت (یعنی تکبیر اولیٰ) میں ؟
جواب : تکبیر اولیٰ کے وقت، رکوع میں جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت کندھوں یا کانوں کے برابر تک رفع الیدین کرنا مستحب ہے۔ اسی طرح ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازوں میں پہلے تشہد سے تیسری رکعت کے لئے (کھڑے ہوتے وقت) رفع الیدین کرنا بھی مستحب ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و عمل سے یہ بات ثابت ہے۔ والله ولي التوفيق

اس تحریر کو اب تک 3 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply