نفلی روزوں کا ثواب
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
من صام يوما فى سبيل الله ، جعل الله بينه وبين النار خندقا كما بين السماء والأرض
”جو شخص اللہ کی راہ میں ایک روزہ رکھتا ہے اس کے درمیان اور جہنم کی آگ کے درمیان اللہ تعالیٰ آسمان اور زمین کی مسافت کے برابر خندق بنا دیتا ہے۔“
سنن ترمذی ، کتاب فضائل الجهاد، باب ما جاء في فضل الصوم في سبيل الله ، رقم : 1624 – سلسلة الصحيحة، رقم: 563.
عن أبى سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : ما من عبد يصوم يوما فى سبيل الله، إلا باعد الله، بذلك اليوم ، وجهه عن النار سبعين خريفا .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ”جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھتا ہے تو اللہ اس ایک دن کے بدلے میں اس کے چہرے کو جہنم کی آگ سے ستر سال دور کر دیتا ہے۔“
صـحـيـح بـخـاري، كتـاب الـجـهـاد والسير، باب فضل الصوم في سبيل الله، رقم: 2840 ـ صحيح مسلم کتاب الصيام، باب فضل الصيام في سبيل الله لمن يطيقه، رقم: 1153.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
كل عمل ابن آدم يضاعف الحسنة عشر أمثالها إلى سبعمائة ضعف ، قال الله عز وجل : إلا الصوم ، فإنه لي وأنا أجزي به ، يدع شهوته وطعامه من أجلي ، للصائم فرحتان، فرحة عند فطره، وفرحة عند لقاء ربه ، ولخلوف فيه أطيب عند الله من ريح المسك .
ابن آدم کا ہر عمل بڑھایا جاتا ہے ، ایک نیکی دس سے لے کر سات سو گنا تک ہے ، اللہ عز وجل فرماتا ہے : سوائے روزے کے ، ایک نیکی دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک ہے۔ اللہ عز وجل فرمایا: ”روزہ میری خاطر ہے اور میں خود ہی اس کا اجر دوں گا، روزہ دار اپنی شہوت و طعام میری خاطر چھوڑتا ہے۔ روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک بوقت افطار اور دوسری اپنے رب سے ملاقات کے وقت (اسے خوشی حاصل ہوگی) اور روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں کستوری سے بھی عمدہ ہے۔“
صحیح مسلم، کتاب الصيام، باب فضل الصيام، رقم : 1151.