نظرِ بد سے بچاؤ کے لیے برکت مانگنے کا طریقہ
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

سوال:

جو نظر بد کا مرتکب ہو جائے، اسے کیا کرنا چاہیے ؟

جواب :

سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
«إذا رأى أحدكم ما يعجبه فى نفسه أو ماله فليبرك عليه فإن العين حق »
”جب تم میں سے کوئی اس چیز کو دیکھے جو اسے اس کی ذات یا مال میں خوش کرتی ہو تو اس کے لیے برکت مانگے، بلاشبہ نظر حق ہے۔“ [مسند أحمد 447/3 سنن ابن ماجه، رقم الحديث 3509 المستدرك للحاكم 215/4 رقم الحديث 556]
وہ کہے : « بسم الله، ما شاء الله، بارك الله. »
علامہ البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل
1