نا معلوم ماپ تول کے ساتھ خرید و فروخت کرنے کا حکم
تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

56- مجہول اور نا معلوم ماپ تول کے ساتھ خرید و فروخت کرنے کا حکم
سوال: دو آدمیوں نے ایک نا معلوم چیز کی خرید و فروخت کی، ایک نے کہا: مجھ سے اس کنکری کے وزن کے برابر خرید لو، یا یہ عام گھریلو برتن بھر کر اتنے اتنے روپوں میں مجھ سے خرید لو، حالانکہ ان دونوں کو اس کنکری کا وزن معلوم ہے نہ اس عام گھریلو برتن کی مقدار ہی کا کچھ اندازہ ہے، ان دنوں کے اس سودے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس میں جہالت (لا علمیت) نہیں بلکہ سودا صحیح ہوگاکیونکہ ان دونوں نے اس کنکری اور برتن کا مشاہدہ کیا ہے، اگر ہم فرض کریں کہ انہیں وزن اور ماپ کی مقدار کا علم نہیں، لیکن انہیں دیکھ لینے کے بعد وہ مجہول اور نامعلوم نہیں رہیں۔ واللہ اعلم
[عبدالله بن عقيل: فتاوي: 272]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل