یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔
میدانِ جہاد کے زخم کی فضیلت
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
ليس شيء أحب إلى الله من قطرتين وأثرين ، قطرة من دموع من خشية الله ، وقطرة دم تهراق فى سبيل الله .
”اللہ تعالیٰ کو دو قطروں اور دو نشانیوں سے بڑھ کر دنیا کی کوئی چیز محبوب نہیں، ایک اللہ کے خوف سے بہایا ہوا آنسو کا قطرہ، اور دوسرا میدانِ جہاد میں گرنے والا خون کا قطرہ۔“
سنن الترمذی، کتاب فضائل الجهاد، باب ماجاء في فضل المرابط، رقم: 1669 – البانی رحمہ اللہ نے اسے حسن کہا ہے۔التعليق الرغيب : 180/2.