مجاہدین کی بیویوں کی فضیلت صحیح حدیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

مجاہدین کی بیویوں کی فضیلت

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
حرمة نساء المجاهدين على القاعدين، كحرمة أمهاتهم ، وما من رجل من القاعدين يخلف رجلا من المجاهدين فى أهله، فيخونه فيهم ، إلا وقف له يوم القيامة، فيأخذ من عمله ما شاء ، فما ظنكم .
”لوگوں کے لیے مجاہد کی بیویوں کی عزت و حرمت ان کی ماؤں کی حرمت جیسی ہے، اور اگر کسی شخص نے مجاہد کے اہل و عیال میں کسی خیانت کا ارتکاب کیا، تو قیامت کے دن یہ مجاہد اس خائن شخص کے راستے میں کھڑا ہوگا، اور اسے اختیار ہوگا کہ اس کی جتنی نیکیاں چاہے لے لے، پس تمہارا کیا گمان ہے؟“
صحیح مسلم، كتاب الامارة، باب حرمة نساء المجاهدين وإثم من خانهم فيهن، رقم: 1897.