مہلت کی وجہ سے قیمت میں اضافہ

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

82- مہلت کی وجہ سے قیمت میں اضافے کے متعلق ضابطہ
اس بات کی طرف اشارہ پہلے بھی گزر چکا ہے کہ مہلت کی وجہ سے قیمت میں اضافہ جائز ہے اور شریعت میں کوئی ایسی نص نہیں جو اس اضافے کی مقدار کی حد بندی کرتی ہو، اس اضافے میں کئی جہات کا اعتبار کیا جاتا ہے، جیسے: مدت کا زیادہ یا تھوڑا ہونا، منڈی کی تیزی اور تجارتی سر گرمیوں کا متحرک ہونا، اسے طلب اور رسد (ڈیمانڈ ایند سپلائی) کا نام دیا جاتا ہے، جتنی سپلائی زیادہ ہوگی اور ڈیمانڈ کم ہوگی، اتنا ہی منافع کا تناسب بھی کم ہو جائے گا اور جتنی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہوگی، اتنا ہی منافع کا تناسب بڑھ جائے گا۔ اسی طرح کی کئی دیگر اسباب کی وجہ سے بھی مختلف ہو سکتا ہے۔
[ابن باز: مجموع الفتاوى و المقالات: 109/19]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
لنکڈان
ٹیلی گرام
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل