ناخن اور بال اتارنے کے بعد دفن کرنا
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

میں نے بعض لوگوں، خاص طور پر عورتوں کو دیکھا ہے کہ وہ ناخن اور بال اتارنے کے بعد انہیں دفن کر دیتی ہیں اس اساس پر کہ ان کا کھلی جگہ پر چھوڑنا گناہ ہے۔ یہ کہاں تک درست ہے ؟

جواب :

بعض علماء کا کہنا ہے کہ بالوں اور ناخنوں کو دفن کر دینا افضل ہے۔ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی ایسا منقول ہے۔ جہاں تک ان کے کھلی جگہ پڑے رہنے یا کسی جگہ پھینک دینے سے گناہ لازم آنے کا تعلق ہے تو ایسا نہیں ہے۔
[شیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے