حدیث 16: عزل کرنا
صحيح البخاري، النكاح، باب العزل ، حدیث : 5207-5210
معلوم نہیں کہ منکرین حدیث اس حدیث عزل پر کیا اعتراض کرتے ہیں لیکن انہوں نے اس حدیث کو بھی انہی احادیث میں شمار کیا ہے جن پر انہیں اعتراض ہے۔ حدیث کے الفاظ
لا عليكم ألا تفعلوا ذلكم
”اگر تم یہ نہ کرو تو تم پر کوئی حرج نہیں۔“
صحيح البخاري، البيوع، باب بيع الرقيق، حديث: 2229، وصحيح مسلم، النكاح، باب حكم العزل، حديث : 1438
کے متعلق محدثین نے دو توجیہات کی ہیں۔ اول یہ کہ اگر تم یہ نہیں کرتے تو تم کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، دوم یہ کہ مت کرو تم پر نہ کرنا لازم ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عزل کرنا نا پسند فرمایا ہے، البتہ منع کرنا صریح الفاظ میں نہیں، اس میں اختیار ہے کہ کوئی عزل کرے یا نہ کرے لیکن عزل کرنے سے یہ عقیدہ نہ رکھے کہ ایسا کرنے سے بچہ پیدا نہیں ہوگا کیونکہ جو تقدیر میں لکھا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔