عذاب قبر سے پناہ کی دعائیں: سیدنا عمرؓ، سعدؓ، زید بن ثابتؓ اور سیدہ عائشہؓ کی احادیث

فونٹ سائز:
یہ اقتباس علامہ غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی کتاب عذاب قبر سے ماخوذ ہے۔
مضمون کے اہم نکات

عذاب قبر کے متعلق حدیث عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ

(28) سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِنَّ الْمَيِّتَ لَيُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ.
”زندہ لوگوں کے نوحہ کرنے سے میت کو عذاب دیا جاتا ہے۔“
(صحيح البخاري: 1290، صحيح مسلم: 927)

حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا

(29) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
إِنَّمَا مَرَّ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلٰى يَهُودِيَّةٍ يَبْكِي عَلَيْهَا أَهْلُهَا، فَقَالَ: إِنَّهُمْ لَيَبْكُونَ عَلَيْهَا وَإِنَّهَا لَتُعَذَّبُ فِي قَبْرِهَا.
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک یہودیہ کی میت کے پاس سے گزرے، جس کے گھر والے اس پر نوحہ کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر نوحہ و بین کرتے ہو، جبکہ اسے قبر میں عذاب دیا جا رہا ہے۔“
(صحيح البخاري: 1289، صحيح مسلم: 932)
❀ حافظ بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
هٰذَا حَدِيثٌ مُتَّفَقٌ عَلٰى صِحَّتِهٖ.
”اس حدیث کے صحیح ہونے پر اتفاق ہے۔“
(شرح السنّة: 444/5)

حدیث ام خالد بنت خالد رضی اللہ عنہا

(30) سیدہ ام خالد بنت خالد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
إِنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَهُوَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.
”انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے۔“
(صحيح البخاري: 1376)

حدیث سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ

(31) سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلٰى أَرْذَلِ الْعُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا -يَعْنِي فِتْنَةَ الدَّجَّالِ- وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.
”اللہ میں بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں، بزدلی سے پناہ مانگتا ہوں، رذیل عمر میں جانے سے پناہ مانگتا ہوں، دنیا یعنی دجال کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور عذاب قبر سے پناہ مانگتا ہوں۔“
(صحيح البخاري: 6365)
❀ حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مُتَّفَقٌ عَلٰى صِحَّتِهٖ.
”اس حدیث کے صحیح ہونے پر اتفاق ہے۔“
(مُعجم ابن عَساكر، تحت الرقم: 781)

حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا

(32) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي امْرَأَةٌ مِّنَ الْيَهُودِ، وَهِيَ تَقُولُ: هَلْ شَعَرْتِ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ؟ قَالَتْ: فَارْتَاعَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: إِنَّمَا تُفْتَنُ يَهُودُ قَالَتْ عَائِشَةُ: فَلَبِثْنَا لَيَالِيَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ شَعَرْتِ أَنَّهٗ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ؟ قَالَتْ عَائِشَةُ: فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدُ، يَسْتَعِيذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے، تو اس وقت میرے پاس ایک یہودیہ خاتون موجود تھیں، جو کہہ رہی تھیں: کیا آپ جانتی ہیں کہ تم کو قبروں میں آزمایا جائے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کانپ گئے، کہا یہود آزمائے جائیں گے۔ اماں عائشہ کہتی ہیں کہ کچھ راتیں ٹھہر کر پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا آپ جانتی ہیں کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ آپ کو قبروں میں آزمایا جائے گا۔ اماں کہتی ہیں کہ اس کے بعد میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ عذاب قبر سے پناہ مانگتے سنا۔“
(صحيح مسلم: 584)

حدیث زید بن ثابت رضی اللہ عنہ

(33) سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَائِطٍ لِّبَنِي النَّجَّارِ، عَلٰى بَغْلَةٍ لَّهٗ وَنَحْنُ مَعَهٗ، إِذْ حَادَتْ بِهٖ فَكَادَتْ تُلْقِيهِ، وَإِذَا أَقْبُرٌ سِتَّةٌ أَوْ خَمْسَةٌ أَوْ أَرْبَعَةٌ- قَالَ: كَذَا كَانَ يَقُولُ الْجُرَيْرِيُّ -فَقَالَ : مَنْ يَعْرِفُ أَصْحَابَ هٰذِهِ الْأَقْبُرِ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، قَالَ: فَمَتٰى مَاتَ هٰؤُلَاءِ؟ قَالَ: مَاتُوا فِي الْإِشْرَاكِ، فَقَالَ: إِنَّ هٰذِهِ الْأُمَّةَ تُبْتَلٰى فِي قُبُورِهَا، فَلَوْلَا أَنْ لَّا تَدَافَنُوا، لَدَعَوْتُ اللّٰهَ أَنْ يُسْمِعَكُمْ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ الَّذِي أَسْمَعُ مِنْهُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهٖ، فَقَالَ: تَعَوَّذُوا بِاللّٰهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ قَالُوا: نَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ، فَقَالَ: تَعَوَّذُوا بِاللّٰهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ قَالُوا: نَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، قَالَ: تَعَوَّذُوا بِاللّٰهِ مِنَ الْفِتَنِ، مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ قَالُوا: نَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الْفِتَنِ، مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، قَالَ: تَعَوَّذُوا بِاللّٰهِ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ قَالُوا: نَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ.
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنو نجار کے ایک باغ میں اپنے خچر پر جا رہے تھے، ہم ساتھ تھے۔ اچانک خچر گھبرایا، ڈر تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرا نہ دے۔ یہ چار پانچ یا چھ قبریں تھیں، (راوی حدیث) جریری یہی تعداد بتاتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ان قبروں والوں کو کون جانتا ہے؟ ایک آدمی نے کہا کہ میں جانتا ہوں، فرمایا: یہ کب فوت ہوئے؟ اس نے بتایا کہ دور شرک میں فوت ہوئے تھے۔ فرمایا: یہ امت قبروں میں آزمائی جائے گی، اگر مجھے ڈر نہ ہوتا کہ آپ مردوں کو دفنانا چھوڑ دیں گے، تو میں آپ کو بھی وہ آواز سنوا دیتا، جو میں سن رہا ہوں، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: آگ کے عذاب سے اللہ سے پناہ مانگیں۔ صحابہ نے کہا: ہم آگ کے عذاب سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں، فرمایا: عذاب قبر سے پناہ مانگیں۔ صحابہ نے کہا: اللہ ہم عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔ فرمایا: فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگیں، ظاہری و باطنی فتنوں سے۔ صحابہ نے کہا: ہم ظاہری و باطنی فتنوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں، فرمایا: فتنہ دجال سے اللہ کی پناہ مانگیں، صحابہ نے کہا: ہم فتنہ دجال سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔“
(صحيح مسلم: 2867)