رمضان کے روزوں کی فضیلت صحیح احادیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

رمضان کے روزوں کی فضیلت

عن أبى هريرة، رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: من صام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے (اللہ کی رضا کے لیے ) رمضان کے روزے رکھے ، تو اس کے پہلے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔“
صحيح بخاري، كتاب الصوم، باب من صام رمضان إيمانا ، رقم: 190 ـ صحیح مسلم، کتاب صلاة المسافرين باب الترغيب فى قيام رمضان وهو التراويح، رقم: 760 .
عن أبى هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ، قال: إذا جاء رمضان فتحت أبواب الجنة، وغلقت أبواب النار ، وصفدت الشياطين .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے۔“
صحیح بخاري، كتاب الصوم، باب هل يقال رمضان أو شهر رمضان، رقم: 1899 ـ صحیح مسلم أول كتاب الصيام، باب فضل شهر رمضان ، رقم: 1079
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
إن فى الجنة بابا يقال له الريان ، يدخل منه الصائمون يوم القيامة ، لا يدخل منه أحد غيرهم ، يقال: أين الصائمون؟ فيقومون لا يدخل منه أحد غيرهم فإذا دخلوا أغلق فلم يدخل منه أحد .
”جنت میں ایک دروازہ ہے جس کا نام الریان ہے ۔ اس سے روزے دار لوگ ہی داخل ہوں گے کوئی دوسرا ان کے علاوہ داخل نہیں ہو سکے گا ، آواز دی جائے گی کہ روزہ دار لوگ کہاں ہیں؟ وہ کھڑے ہو جائیں گے( اور اس دروازے سے داخل ہو جائیں گے ) پھر دروازہ بند کر دیا جائے گا اس دروازے سے کوئی بھی داخل نہیں ہو گا ۔“
صحیح بخاری ، کتاب الصوم ،باب الريان للصائمين، رقم: 1896 ـ صحيح مسلم، کتاب الصيام، باب فضل الصيام : 1152 .