حسن اخلاق کی فضیلت اور اس کا مقام
ماخوذ: شرح کتاب الجامع من بلوغ المرام از ابن حجر العسقلانی، ترجمہ: حافظ عبد السلام بن محمد بھٹوی

وعن ابي الدرداء رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏ما من شيء فى الميزان اثقل من حسن الخلق ‏‏‏‏ اخرجه ابو داود والترمذي وصححه.
” ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ترازو میں کوئی چیز خلق اچھا ہونے سے زیادہ بھاری نہیں ہے۔ “ اسے ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔
تخریج :
صحيح [بلوغ المرام 1318] ، [ ابوداؤد 4799] ، [ احمد 446/6، 448] ترمذی نے یہ الفاظ زیادہ کیے ہیں :
وان صاحب حسن الخلق ليبلغ به درجة صاحب الصوم والصلاة
” اور اچھے خلق والا شخص اس کے ذریعے روزے اور نماز والے شخص کے درجے کو پہنچ جاتا ہے۔“ [ترمذي/ البروالصلة ماجاء فى حسن الخلق]
مکمل تخریج و تصحیح کے لیے سلسلہ صحیحہ [876]
حسن خلق کے متعلق اس سے پہلے کئی احادیث میں تفصیل گزر چکی ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توحید ڈاٹ کام پر پوسٹ کردہ نئے اسلامی مضامین کی اپڈیٹس کے لیئے سبسکرائب کریں۔