یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔
توحیدِ ربوبیت
15- توحیدِ ربوبیت کسے کہتے ہیں؟
توحیدِ ربوبیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اکیلا ہی خالق و رازق ہے، زندگی موت اسی کے اختیار میں ہے اور زمین و آسمان کے نظام کو وہ اکیلا ہی چلا رہا ہے۔ حکم اسی کا چلتا ہے، تمام رسول اسی نے بھیجے اور کتابیں اسی نے نازل فرمائی ہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ تَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ [الأعراف: 54]
”سن لو! پیدا کرنا اور حکم دینا اسی کا کام ہے، بہت برکت والا ہے اللہ جو سارے جہانوں کا رب ہے۔“ (اللجنة الدائمة: 9772)