توحید اسماء و صفات کا کیا مفہوم ہے؟

Read in English
فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔

توحید اسماء وصفات

30- توحید اسماء وصفات کا کیا مفہوم ہے؟

اس توحید سے مراد اللہ تعالیٰ کے وہ نام اور صفات ہیں جو اللہ تعالیٰ نے خود اپنے لیے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے لیے صحیح احادیث میں ذکر فرمائے ہیں۔ یہ اسماء وصفات اللہ تعالیٰ کے لیے اس طرح ثابت ہیں کہ اس میں کسی مخلوق کے ساتھ کوئی مشابہت ہے نہ مماثلت۔ ہم بغیر کسی تاویل اور معنی کی نفی کے یہ اسماء وصفات اللہ تعالیٰ کے لیے ثابت ہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ [الشورىٰ: 11]
”اس کی مثل کوئی چیز نہیں اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔“ (اللجنة الدائمة: 9772)