بچوں کے نام رکھنے کے لیئے نبیوں، صحابہ اور صحابیات کے نام

فونٹ سائز:
یہ اقتباس مکتبہ دارالسلام کے شعبہ تصنیف و تالیف کی شائع کردہ کتاب ناموں کی ڈکشنری اور نومولود کے احکام و مسائل سے ماخوذ ہے۔
مضمون کے اہم نکات

انبیائے کرام علیہم السلام ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسمائے گرامی

◈رسول اللہ ﷺ
◈ انبیائے کرام علیہم السلام
◈ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم
◈اولاد مصطفی رضی اللہ عنہم
◈ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم
◈عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
◈شہدائے بدر رضی اللہ عنہم
◈ شرکائے بدر صحابہ رضی اللہ عنہم
◈ نامور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسمائے گرامی
◈ کل نام : 565
اس باب میں نبی اکرم ﷺ انبیائے کرام علیہم السلام ، ازواج مطہرات اور اولاد مصطفی رضی اللہ عنہم کے مستند اسمائے گرامی کے ساتھ ان کے معانی اور حوالے بھی دے دیے گئے ہیں جبکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے بلحاظ فضیلت خلفائے راشدین، عشرہ مبشرہ ، شہدائے بدر، شرکائے اصحاب بدر اور معروف صحابیات کے اسماء کی صرف فہرست پر اکتفا کیا گیا ہے جن میں سے اکثر کے معانی باب :5 – 6 میں بلحاظ حروف تہجی ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔

رسول اللہ ﷺ کے نام

أحمد ۔ جسکی بہت زیادہ تعریف کی گئی ہو
یہ نام قرآن میں 1 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ (الصف: 6/61)
امين ۔ امانت دار
(التكوير: 21/81)
الحاشر. اکٹھا کرنے والا
(صحيح البخاري، المناقب، حدیث: 3532)
حرز ۔ بچاؤ کرنے والا
(صحيح البخاري البيوع، حديث: 2125)
حريص ۔ خیرخواه
(التوبة: 128/9)
الخاتم ۔ سلسلہ نبوت کو ختم کر نیوالا نبی
(الأحزاب:40/33 وصحیح البخاری ، المناقب ، حدیث : 3535)
الداعي ۔ اللہ کی طرف دعوت دينے والا
(الأحزاب: 46/33)
رحمه ۔ رحمت
(الأنبياء: 107/21)
رحيم ۔ رحم کرنے والا
(التوبة: 128/9 وصحيح مسلم الفضائل حدیث: 2354 )
رءوف ۔ شفقت کرنے والا
(التوبة: 128/9)
سراج منير ۔ روشن چراغ
(الأحزاب: 46/33)
شاهد ۔ گواہی دینے والا
(الأحزاب: 45/33)
شفيع ۔ سفارش کرنے والا
(مسلم إيمان، حديث: 199 )
شهيد ۔ گواه
(النساء: 41/4)
صادق ۔ سچ بولنے والا
(صحيح بخارى، أحاديث الأنبياء حديث: 3332)
العاقب ۔ بعد میں آنے والا
(صحيح البخاري المناقب، حدیث: 3532)
فرط ۔ پہلے پہنچنے والا
(صحيح البخاري، الرقاق، حديث: 6426)
قاسم ۔ تقسیم کرنے والا
(صحيح البخاري فرض الخمس ، حدیث : 3114)
الماحي ۔ مٹانے والا
(صحيح البخاري، المناقب، حدیث: 3532)
مبشر ۔ خوشخبری دینے والا
(الأحزاب: 45/33)
مبين ۔ واضح کرنے والا
(الحجر: 89/15)
متوكل ۔ تو کل کرنے والا
(صحيح البخاری، البيوع، حدیث: 2125)
محمد ۔ جس کی تعریف کی گئی ہو
یہ نام قرآن مجید میں 4 مرتبہ آیا ہے۔ (آل عمران: 144/3)
مختار ۔ پسندیده
(سنن الدارمي المقدمه: حدیث : 7)
مدثر ۔ چادر اوڑھنے والا
(المدثر: 1/74)
مذكر ۔ نصیحت کرنے والا
(الغاشية: 21/88)
مزمل ۔ چادر اوڑھنے والا
(المزمل: 1/73)
مشفع ۔ جسکی سفارش قبول کی جاتی ہے
(صحیح مسلم الفضائل، حدیث: 2278)
مصدوق ۔ جس پر سچ اتارا گیا ، جسے سچا مانا گیا
(صحيح البخاري، أحاديث الأنبياء حديث: 3332)
مصطفى ۔ چنا ہوا
(مسند أحمد 25/6)
المقفى ۔ بعد میں آنے والا
(صحیح مسلم الفضائل، حدیث: 2355)
منذر ۔ ڈرانے والا
(الرعد: 7/13)
نبي التوبة ۔ توبه والا نبی
(صحیح مسلم ، الفضائل، حدیث: 2355)
نبي الرحمة ۔ رحمت والا نبی
(صحیح مسلم الفضائل حديث: 2355)
نبي الملحمة . قتال کا نبی
(مسند أحمد 395/4)
نذير ۔ ڈرانے والا
(الحج: 45/33)
هادي ۔ رہنمائی کرنے والا
(النمل: 81/27)

انبیائے کرام علیہم السلام کے نام

قرآن مجید میں مذکور انبیائے کرام علیہم السلام کے ناموں کی کل تعداد اور پہلی دفعہ مذکور نام کا حوالہ
آدم ۔ گندم گوں
قرآن میں 25 مرتبہ مذکور ہے۔ (البقرة: 31/2)
إبراهيم ۔ خادم
قرآن میں 69 مرتبہ مذکور ہے۔ (البقرة: 124/2)
إدريس ۔ پڑھا ہوا
قرآن میں 2 مرتبہ مذکور ہے۔ (مریم: 56/19)
اسحاق ۔ ہنسنے والا
قرآن میں 17 مرتبہ مذکور ہے۔ (البقرة: 133/2)
إسماعيل ۔ تو سن اے اللہ ، مسرت
قرآن میں 12 مرتبہ مذکور ہے۔ (البقرة: 125/2)
الياس ۔ قائم و دائم
قرآن میں 3 مرتبہ مذکور ہے۔ (الأنعام: 85/8)
أيوب ۔ رجوع کرنے والا
قرآن میں 4 مرتبہ مذکور ہے۔ (النساء: 163/4)
خضر ۔ سرسبز
(صحیح البخاری، العلم، حدیث: 74)
(ان کے نبی ہونے میں اختلاف ہے۔)
داود ۔ عزیز دوست
قرآن میں 16 مرتبہ مذکور ہے۔ (البقرة: 251/2)
ذو الكفل ۔ کفالت والا
قرآن میں 2 مرتبہ مذکور ہے۔ (الأنبیاء: 85/21)
( اکثر مفسرین کے نزدیک نبی ہیں)
زكريا ۔ بھرنا، پر کرنا
قرآن میں 7 مرتبہ مذکور ہے۔ (آل عمران: 37/3)
سليمان ۔ سلامتی
قرآن میں 17 مرتبہ مذکور ہے۔ (البقرة: 102/2)
شعيب ۔ درست کرنے والا
قرآن میں 11 مرتبہ مذکور ہے۔ (الأعراف: 88/7)
شيت ۔ کثرت
(تاريخ الطبري: 100/1)
صالح ۔ نیک
قرآن میں 9 مرتبہ مذکور ہے۔ (الأعراف: 77/7)
عزير ۔ تعاون کرنا
قرآن میں 1 مرتبہ مذکور ہے۔ (التوبة: 30/9)
(بعض مفسرین کے نزدیک نبی ہیں)
عيسى ۔ زندگی والا
قرآن میں 25 مرتبہ مذکور ہے۔ (البقرة: 87/2)
لوط ۔ ولی محبت
قرآن میں 27 مرتبہ مذکور ہے۔ (هود: 70/11)
محمد ۔ تعریف کیا گیا
قرآن میں 4 مرتبہ مذکور ہے۔ (آل عمران: 144/3)
موسى ۔ پانی سے پکڑا گیا
قرآن میں 136 مرتبہ مذکور ہے۔ (البقرة: 51/2)
نوح ۔ تسکین دینے والا
قرآن میں 43 مرتبہ مذکور ہے۔ (النساء: 163/4)
هارون ۔ سالار ، سردار ،پاسبان
قرآن میں 20 مرتبہ مذکور ہے۔ (البقرة: 248/2)
هود ۔ توبہ کرنے والا
قرآن میں 7 مرتبہ مذکور ہے۔ (ھود: 53/11)
يحيى ۔ زندہ رہنے والا
قرآن میں 5 مرتبہ مذکور ہے۔ (آل عمران: 39/3)
اليسع ۔ فراخ
قرآن میں 2 مرتبہ مذکور ہے۔ (الأنعام: 86/6)
يعقوب ۔ پیچھے آنے والا
قرآن میں 16 مرتبہ مذکور ہے۔ (البقرة: 132/2)
يوسف ۔ حسین، خوبصورت
قرآن میں 37 مرتبہ مذکور ہے۔ (الأنعام: 84/6)
يوشع ۔ چڑھائی، بلندی
(صحیح البخاری، العلم، حدیث: 122)
يونس ۔ مانوس، ستون ، رکن
قرآن میں 4 مرتبہ مذکور ہے۔ (النساء: 163/4)

نبی ﷺ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے نام

(بترتیب نکاح نبوی )

سيده خديجة بنت خويلد بن اسد ۔ ناتمام
(نکاح نبوی 15 سال قبل نبوت)
سيده سودة بنت زمعه ۔ نشان
(نکاح نبوی شوال 10نبوت)
سيده عائشه بنت ابو بكر صديق ۔ زندگی والی
(نکاح نبوی شوال 11 نبوت)
سيده حفصة بنت عمر فاروق ۔ شیرنی
(نکاح نبوی 3 ہجری)
سيده زينب بنت خزيمه ۔ ایک خوشبودار حسین و جمیل درخت، باپ کی زینت
(نکاح نبوی 4 ہجری)
سيده أم سلمه هند بنت ابي اميه ۔ جماعت
(نکاح نبوی شوال 4 ہجری)
سيده زينب بنت جحش ۔ ایک خوشبودار حسین و جمیل درخت، باپ کی زینت
(نکاح نبوی ذوالقعدة 5 ہجری)
سيده جويريه بنت حارث ۔ چھوٹی لڑکی، خوشیاں بکھیرنے والی
(نکاح نبوی شعبان 6 ہجری)
سيده رمله( ام حبيبه) بنت ابي سفيان ۔ ریت کا ٹیلہ
(نکاح نبوی محرم 7 ہجری)
سيده صفية بنت حيي بن اخطب ۔ منتخب
(نکاح نبوی محرم 7 ہجری)
سيده ميمونه بنت حارث ۔ با برکت
(نکاح نبوی ذوالقعدة 7 ہجری)
سيده ماريه القبطية بنت شمعون ۔ لونڈی
(ان کی آمد 8 ہجری میں ہوئی)
سيده ريحانه بنت زيد بن عمرو۔ کلی ،خوشبودار پھول، اولاد (لونڈی )
(ان کی آمد 5 ہجری میں ہوئی)
سيده جميله ۔ خوبصورت (لونڈی)

اولادِ مصطفى رضی اللہ عنہم

ابراهيم ۔ خادم
(زاد المعاد: 103/1)
أم كلثوم ۔ پرکشش
(زاد المعاد: 103/1)
رقيه ۔ ترقی
(زاد المعاد: 103/1)
زينب ۔ خوبصورت ،خوشبودار درخت ،باپ کی زینت
(زاد المعاد: 103/1)
عبد الله ۔ اللہ کا بندہ
(زاد المعاد: 103/1)
فاطمة ۔ دودھ چھڑانے والی
(زاد المعاد: 103/1)
قاسم ۔ تقسیم کرنے والا
(زاد المعاد: 103/1)

خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم

◈سيدنا ابو بكر صديق عبدالله بن عثمان
◈سيدنا أبو حفص عمر بن الخطاب
◈سيدنا ابو عبدالله عثمان بن عفان
◈سيدنا ابو تراب على بن ابي طالب

عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم

◈سيدنا ابوبكر صديق عبدالله بن عثمان
◈سيدنا ابو حفص عمر بن الخطاب الفاروق
◈سيدنا أبو عبدالله عثمان بن عفان
◈سيدنا ابو الحسن على بن ابي طالب
◈سيدنا ابو محمد عبدالرحمن بن عوف
◈سيدنا ابو اسحاق سعد بن ابي وقاص
◈سيدنا ابو محمد طلحه بن عبيدالله
◈سيدنا ابو عبدالله زبير بن العوام
◈سيدنا ابو الاعور سعيد بن زيد
◈سيدنا ابو عبيدة عامر بن عبدالله بن الجراح

شہدائے بدر رضی اللہ عنہم

◈ حارث بن سراقہ
◈ رافع بن معلیٰ
◈ سعد بن خيثمہ الانصاری
◈ عاقل بن بکیر بن عبد ياليل
◈ عبیده بن حارث بن مطلب
◈ عمار بن زیاد
◈ عمیر بن ابی وقاص
◈ عمیر بن حمام
◈ عمیر بن عبد عمیر
◈ عوف یا عوذ بن عفراء
◈ مبشر بن عبد المنذر
◈ معوذ بن عفراء
◈ مهجع بن صالح
◈ يزيد بن حارث

بدری مہاجر صحابہ رضی اللہ عنہم

◈ سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ، ابوبکر عبد اللہ بن عثمان الصديق
◈ عمر بن الخطاب الفاروق ، عثمان بن عفان ذو النورین
◈ علی بن ابی طالب المرتضیٰ، ارقم بن ابی الارقم
◈ اياس بن بکیر ، بلال بن رباح
◈ حاطب بن ابی بلتعہ ، حمزه بن عبد المطلب
◈ حنيس بن حذافہ ، ربيعہ بن اکثم بن سخرہ الاسدی
◈ زاہر بن حرام الاشجعی ، زبیر بن العوام
◈ زید بن الخطاب بن نفيل العدوی، زیاد بن کعب بن عمرو الجهنی
◈ سالم بن معقل ، سائب بن مظعون الجمحی
◈ سائب بن عثمان بن مظعون، سبرہ بن فاتک الاسدی
◈ سعد بن ابی وقاص ، سعد بن خولی
◈ سعید بن زید بن عمرو بن نفيل، سليط بن عمرو العامری
◈ سوید بن مخشی الطائی ، سویبط بن حرملہ
◈ سویبط بن سعد القرشی ، سهل بن بیضاء الفہری
◈ شجاع بن وهب یا ابی وهب الاسدی، شقران حبشی
◈ شماس بن عثمان المخزومی، صفوان بن بیضاء الفہری
◈ صہیب بن سنان الرومی ، طفیل بن الحارث المطلبي
◈ طلحہ بن عبید اللہ التیمی ، طليب بن عمير
◈ عاقل بن بکیر بن عبد ياليل ، عمرو یا عامر بن حارث الفھری
◈ عامر بن ربیعہ الغنزی ، عامر بن عبد اللہ القرشی
◈ عامر بن فہیرہ ازدی ، عبد اللہ بن جحش الاسدی
◈ عبد الرحمن بن سهل الانصاری، عبد اللہ بن سراقہ العدوی
◈ عبد اللہ بن سعید الاموی، عبد اللہ بن سهیل العامری
◈ عبد اللہ بن اسد بن هلال المخزومی، عبد اللہ بن مخرمہ
◈ عبد اللہ بن مسعود الہذلی ، عبد اللہ بن مظعون الجمحی
◈ عبیدہ بن حارث القرشی ، عبد الرحمن بن عوف الزہری
◈ عبد ياليل بن ناشب اللیثی ، عمرو بن الحارث الفہری
◈ عمرو بن سراقہ العدوی ، عمرو بن ابی عمرو الفہری
◈ عمرو بن ابی سرح الفہری، عثمان بن مظعون الجمحی
◈ عمار بن ياسر ،عمیر بن ابی وقاص الزہری
◈ عمیر بن عوف مولٰی سهیل العامری، عقبہ بن وهب
◈ عوف بن اثاثہ المطلبي ، عیاض بن زہیر الفہری
◈ قدامہ بن مظعون الجمحی ، کثیر بن عمرو السلمي
◈ ابو مرثد کناز بن حصین الغنوی، مالک بن امیہ بن عمرو السلمي
◈ مالک بن ابی خولي الجعفی، مالک بن عمرو السلمي
◈ مالک بن عميلہ ، محرز بن نضلہ الاسدی
◈ مدلاج بن عمرو الاسلمی، مرثد بن ابی مرثد الغنوی
◈ مسعود بن ربیعہ القاری ، مصعب بن عمير العبدری
◈ معتب بن حمراء الخزاعی السلولي، معمر بن ابی السرح
◈ مهجع بن صالح المهاجر، واقد بن عبد اللہ التميمی اليربوعی
◈ وهب بن محصن الاسدی ، وهب بن ابی سرح الفہری
◈ وهب بن سعد بن ابی سرح، هلال بن ابی خولي
◈ يزيد بن رقيش بن رئاب ، ابو حذیفہ بن عتبہ
◈ ابو سبرہ بن ابی رہم القرشی العامری، ابو کبشہ مولٰی رسول اللہ
◈ ابو واقد حارث بن مالک اللیثی

بدری انصار صحابہ رضی اللہ عنہم

◈ ابی بن ثابت الانصاری ، ابی بن کعب
◈ اسعد بن يزيد بن الفاكہ ، اسيد بن حضير بن سماك
◈ اسير بن عمرو الانصاری ، انس بن مالک بن نضر
◈ انس بن معاذ بن انس، انیس بن قتادہ بن ربیعہ
◈ آنسہ مولٰی رسول اللہ ﷺ ، اوس بن ثابت الانصاری
◈ اوس بن خولی بن عبد اللہ ، اوس بن صامت الانصاری
◈ اياس بن ودقہ الخزرجی ، بشر بن براء بن معرور
◈ بشير بن سعد بن ثعلبہ ،ثابت بن اخرم
◈ ثابت بن جذع ، ثابت بن خالد بن نعمان الانصاری
◈ ثابت بن عامر بن زید الانصاری ، ثابت بن عبید الانصاری
◈ ثابت بن عمرو بن زید بن عدی ، ثابت بن ہزال
◈ ثعلبہ بن حاطب بن عمرو ، ثعلبہ بن عمرو بن محصن
◈ ثعلبہ بن عنمہ بن عدی ، جابر بن عبد اللہ بن رئاب
◈ جابر بن عتیک بن قیس الاوسي ، حارثہ بن سراقہ الانصاری، النجاری
◈ حبیب بن عدی الاوسي ، خلاد بن رافع بن مالک الخزرجی
◈ خلیفہ بن عدی ، ربیع بن اياس الانصاری
◈ رفاعہ بن حارث بن رفاعہ الانصاری ، رفاعہ بن رافع بن مالک
◈ ابو لبابہ رفاعہ بن عبد المنذر ، رفاعہ بن عمرو بن زید الخزرجی
◈ رفاعہ بن عمرو الجهنی ، زید بن اسلم بن ثعلبہ العجلانی
◈ زید بن الدثنہ البیاضی ،زید بن سهل الانصاری
◈ زید بن عاصم المازنی الانصاری ، زید بن المزین الانصاری
◈ زید بن ودیعہ بن عمرو ، زیاد بن لبید البیاضی
◈ سالم بن عمير الانصاری ، سبيع بن قیس الخزرجی
◈ سراقہ بن عمرو بن عطیہ الخزرجی ، سفیان بن بشر الخزرجی
◈ سراقہ بن کعب بن عمرو ، سعد بن خولی الکلبی
◈ سعد بن خيثمہ الاوسي ، سعد بن الربیع بن عمرو
◈ سعد بن زید زرقی ، سعد بن سهل
◈ سعد بن عبید الانصاری الاوسي ، سعد مولٰی عتبہ بن غزوان
◈ سعد بن عثمان بن خلدہ ، سعد بن معاذ سید الاوس
◈ سعید بن سهیل الانصاری الاشہلی ، سفیان بن بشر
◈ سلمہ بن اسلم الانصاری الحارثی ، سلمہ بن ثابت بن وقش
◈ سلمہ بن حاطب الانصاری ، سلمہ بن سلامہ بن وقش
◈ سلیط بن قیس الانصاری ، سلیم بن حارث الانصاری
◈ سلیم بن قیس بن قہد ، سلیم بن عمرو الانصاری السلمي
◈ سلیم بن ملحان الانصاری ، سماك بن خرشہ الانصاری
◈ سماك بن سعد الانصاری ، سنان بن ابی سنان
◈ سنان بن صیفی ، سهل بن حنیف الانصاری الاوسي
◈ سهل بن عتیک الانصاری ، سهل بن قیس الانصاری السلمي
◈ سہیل بن عمرو ، سہیل بن رافع الانصاری
◈ سواد بن زید الانصاری ، سواد بن غزیہ الانصاری الخزرجی
◈ ضحاک بن عبد عمرو الانصاری ، ضحاک بن حارثہ الخزرجی
◈ حمزه بن عمرو الانصاری ، طفیل بن مالک الانصاری
◈ عاصم بن بکیر الانصاری ، عاصم بن ثابت الانصاری
◈ عاصم بن قیس الانصاری ، عامر بن امیہ
◈ عامر بن ثابت الانصاری ، عامر بن سلمہ بن عامر الانصاری البلوی
◈ عامر بن عبد عمرو الانصاری ، عامر بن مخلد الانصاری الخزرجی
◈ عائد بن ماعص الانصاری ، عبد اللہ بن ثعلبہ البلوی
◈ عبد اللہ بن جبیر بن نعمان الانصاری ، عبد اللہ بن الجد بن قیس الانصاری
◈ عبد اللہ بن الحمیر الاشجعی ، عبد اللہ بن ربیع الخزرجی
◈ عبد اللہ بن رواحہ الانصاری ، عبد اللہ بن زید الانصاری
◈ عبد اللہ بن سعد الانصاری الاوسي ، عبد اللہ بن سلمہ الانصاری البلوی
◈ عبد اللہ بن عبد اللہ بن سهل الانصاری ، عبد اللہ بن طارق البلوی
◈ عبد اللہ بن عامر البلوی الانصاری ، عبد اللہ بن عبد مناف الانصاری
◈ عبد اللہ بن عبس الانصاری ، عبد اللہ بن عبد اللہ بن ابی
◈ عبد اللہ بن غرفطہ الانصاری ، عبد اللہ بن عمرو بن حرام الانصاری
◈ عبد اللہ بن عمير بن عدی ، عبد اللہ بن قیس الانصاری
◈ عبد اللہ بن قیس بن صحر الخزرجی ، عبد اللہ بن کعب المازنی
◈ عبد اللہ بن نعمان بن بلذمہ ، عبد الرحمن بن جبر الانصاری
◈ عبد الرحمن بن عبد اللہ البلوی ، عبد الرحمن بن کعب المازنی
◈ عبدربہ بن حق الساعدی ، عباد بن بشر بن وقش
◈ عبادہ بن الخشخاش ، عباد بن عبید بن التيہان
◈ عباد بن قیس الزرقی ، عباد بن قیس الانصاری الخزرجی
◈ عبادہ بن صامت الانصاری ، عبادہ بن قیس الانصاری
◈ عبید بن ابی عبید الانصاری ، عبید بن اوس الانصاری
◈ عبید بن تيہان الانصاری ، عبید بن زید بن عامر الزرقی
◈ عبس بن عامر بن عدی الانصاری ، عتبہ بن ربیعہ البہرانی الازدی
◈ عتبہ بن عبد اللہ بن صخر ، عتبہ بن غزوان
◈ عتبان بن مالک الانصاری السالمی ، عدی بن ابی الزغباء الجهنی
◈ عصمہ یا عصیمہ الاشجعی ، عصمہ بن الحصین بن وبرہ
◈ عصمہ یا عصیمہ الاسدی ، عصیمہ الاشجعی
◈ عطیہ بن نويرہ ، عقبہ بن عامر بن نابی الانصاری
◈ عقبہ بن ربیعہ الانصاری ، عقبہ بن عثمان الانصاری
◈ عقبہ بن عمرو الانصاری ، عقبہ بن وهب بن کلدہ
◈ عمرو بن اياس الیمنی ، عمرو بن ثعلبہ بن وهب
◈ عمرو بن الجموح الانصاری ، عمرو بن عقبہ بن نياز الانصاری
◈ عمرو بن عوف الانصاری ، عمرو بن غزیہ الانصاری
◈ عمرو بن قیس الخزرجی ، عمرو بن معاذ بن نعمان
◈ عمارہ بن حزم الانصاری ، عمرو بن معبد
◈ عمیر بن عامر الخزرجی ، عمیر بن حارث بن ثعلبہ الانصاری
◈ عمر بن حرام بن عمرو بن جموح ، عمير بن الحمام
◈ عمیر بن معبد بن الازعر ، عمیر بن نيار الانصاری
◈ عمارہ بن زیاد بن السکن ، عنترہ مولٰی سلیم بن عمرو بن حديدہ
◈ عوف بن عفراء الانصاری ، عویر بن ساعدہ بن عائش
◈ عویر بن اشقر , غنام بن اوس بن غنام الانصاری
◈ فروہ بن عمرو الانصاری ، فاکہ بن بشر الانصاری الزرقی
◈ قتادہ بن نعمان الظفری ، قطبہ بن عامر الخزرجی
◈ قیس بن السکن الخزرجی ، قیس بن عمرو بن سهل
◈ قیس بن محصن الزرقی ، قیس بن مخلد الانصاری المازنی
◈ قیس بن ابی صعصعہ المازنی ، کعب بن جماز الانصاری
◈ کعب بن زید الانصاری ، کعب بن عمرو بن عباد
◈ مالک بن التيہان ، مالک بن الدخشم الانصاری
◈ مالک بن رافع الزرقی ، مالک بن ربیعہ الانصاری
◈ مالک بن قدامہ الانصاری ، مالک بن مسعود الساعدی
◈ مالک بن نميلہ المزنی ، مبشر بن عبد المنذر الاوسي
◈ مجذر بن زیاد البلوی الانصاری ، محرز بن عامر
◈ محمد بن مسلمہ الانصاری ، مرارہ بن الربیع العمری
◈ مسعود بن اوس ، مسعود بن خالد الزرقی
◈ مسعود بن ربیعہ القاری، مسعود بن سعد الزرقی
◈ مسعود بن عبد مسعود الاوسي ، معاذ بن جبل
◈ معاذ بن عفراء الانصاری ، معاذ بن عمرو بن جموح
◈ معاذ بن ماعص الانصاری ، معبد بن عباد الانصاری
◈ معبد بن قیس بن صخر ، معبد بن وهب العبدی
◈ معتب بن قشير ، تعتب بن عبید البلوی
◈ معقل بن المنذر السلمي ، معمر بن حارث القرشی
◈ معن بن عدی البلوی ، معن بن يزيد بن اخنس السلمي
◈ معن بن عفراء الانصاری ، معوذ بن عفراء
◈ مليل بن وبرہ ، منذر بن قدامہ الانصاری الاوسي
◈ منذر بن عرفجہ الاوسي الانصاری ، منذر بن محمد الاوسي
◈ تحات بن ثعلبہ البلوی ، نصر بن حارث الاوسي
◈ نعمان بن ابی خدمہ الانصاری ، نعمان بن سنان الانصاری
◈ نعمان بن عبد عمرو النجاری الانصاری ، نعمان بن اعقر
◈ نعمان بن عمرو بن رفاعہ الانصاری ، نعمان بن قوقل
◈ نعمان بن مالک بن ثعلبہ الانصاری ، نعیمان بن عمرو بن رفاعہ الانصاری
◈ نوفل بن ثعلبہ الانصاری ، ہانی بن نيار البلوی
◈ ہبیل بن وبرہ الانصاری، ہلال بن امیہ الانصاری الواقفی
◈ ہلال بن معلی الانصاری الخزرجی ، ہمام بن حارث بن ضمرہ
◈ ودقہ یا ودفہ بن اياس الانصاری ، ودیعہ بن عمرو الجهنی
◈ يزيد بن اخنس السلمي ، يزيد بن ثابت الانصاری
◈ يزيد بن ثعلبہ خزمہ، يزيد بن حارث الانصاری
◈ يزيد بن عامر بن حديدہ الخزرجی ، يزيد بن منذر الانصاری السلمي
◈ ابو صرمہ الانصاری المازنی ، ابو الضیاح الانصاری الاوسي
◈ ابو عيسیٰ الحارثی الانصاری ، ابو فضالہ الانصاری
◈ ابو قتادہ بن ربعی الانصاری ، ابو مليل الانصاری الضبیعی

سپہ سالار صحابہ رضی اللہ عنہم

◈ابو عبیدہ بن الجراح ، اسامہ بن زید
◈جرير بن عبد اللہ بن جابر ، جعفر بن ابی طالب
◈حذیفہ بن يمان ، خالد بن وليد
◈زید بن حارثہ، سعد بن ابی وقاص
◈سعید بن العاص ، سلمہ بن قیس
◈شرحبیل بن حسنہ ، ضرار بن ازور اسدی
◈عاصم بن ثابت ، عبادہ بن الصامت
◈عبد الرحمن بن عوف ، عبد اللہ بن حذافہ
◈عبد اللہ بن جحش ، عبد اللہ بن رواحہ
◈عتبہ بن غزوان، عکاشہ بن محصن
◈عکرمہ بن ابی جہل ، عمرو بن العاص
◈قعقاع بن عمرو ، مثنیٰ بن حارثہ
◈نعمان بن مقرن

مشہور صحابیات رسول رضی اللہ عنہن

◈اسماء بنت ابی بکر الصديق ، اسماء بنت عميس بن معد
◈اسماء بنت يزيد ، ام ابی ہریرہ اميمہ بنت صبیح یا صفيح بنت الحارث
◈ام ايمن برکت بنت ثعلبہ ، ام رومان بنت عامر بن عويمر
◈ام حرام بنت ملحان ، ام حکیم بنت زبیر
◈ام سليم سهلہ بنت ملحان ، ام عطیہ نسيبہ بنت الحارث
◈ام عمارہ نسيبہ بنت کعب ، ام الفضل لبابہ بنت الحارث
◈ام کلثوم بنت عقبہ ، ام ورقہ بنت عبد اللہ
◈امہانی فاختہ بنت ابی طالب ، امامہ بنت ابی العاص
◈حمنہ بنت جحش ، خنساء بنت عمرو (تماضر)
◈خولاء بنت حکیم ، ربيع بنت معوذ بن عفراء
◈زینب بنت ابی سلمہ ، زینب بنت ابی معاویہ
◈سمیہ بنت خباط ، شفاء بنت عبد اللہ
◈صفيہ بنت عبد المطلب ، فاطمہ بنت اسد
◈فاطمہ بنت الخطاب ، فاطمہ بنت قیس بن خالد
◈ہند بنت عتبہ

حافظات صحابیات رضی اللہ عنہن

◈ سیدہ ام سلمہ
◈سیدہ حفصہ
◈سیدہ ام ورقہ
◈ سیدہ عائشہ

نا مکمل حافظات رضی اللہ عنہن

◈ہند بنت اسيد
◈ام ہشام بنت حارثہ
◈رائطہ بنت حیان
◈ ام سعد بنت سعد بن الربیع

مفسرہ صحابیہ رضی اللہ عنہا

◈ سیدہ عائشہ صدیقہ

محدثات صحیبیات رضی اللہ عنہن

◈اسماء بنت ابی بکر
◈ام عطیہ الانصاریہ
◈عائشہ صدیقہ
◈ام سلمہ
◈ام ہانی الانصاریہ
◈ فاطمہ بنت قیس

فقیہ اور مفتی صحابیات رضی اللہ عنہن

◈اسماء بنت ابی بکر ، ام ايمن
◈ام حبیبہ ، ام الدرداء خیرہ بنت ابی حدرد الاسلمی
◈ام سلمہ ، ام شریک
◈ام عطیہ ، جويريہ
◈حفصہ بنت عمر ، حولاء بنت تويت
◈زینب بنت ابی سلمہ ، سہلہ بنت سہیل
◈صفيہ ، عاتکہ بنت زید
◈عائشه صديقه ، فاطمة الزهراء
◈فاطمه بنت قيس ،ليلى بنت قائف
◈میمونه

وراثت کی ماہر صحابیہ رضی اللہ عنہا

◈ عائشه صديقه

علم اسرار شریعت کی ماہر صحابیہ رضی اللہ عنہا

◈ ام سلمہ

مقررہ صحابیات رضی اللہ عنہا

◈ اسماء بنت يزيد بن سکن

خوابوں کی تعبیر کرنے والی صحابیات رضی اللہ عنہا

◈ اسماء بنت عميس بن معد

طب اور فن جراحت کی ماہر صحابیات رضی اللہ عنہا

◈ام زیاد الاشجعیہ ، ام سلیم
◈ام عطیہ ، ام کبشہ القضاعیہ
◈ام مطاع الاسلمیہ ، اميمہ بنت قیس
◈ربیع بنت معوذ ، رفيدہ اسلمیہ (ان کا ہسپتال بھی تھا)
◈حمنہ بنت جحش ، لیلیٰ الغفاریہ
◈معاذہ الغفاریہ

نامور شاعرہ صحابیات رضی اللہ عنہن

◈ام ايمن ، امامہ المزیدیہ
◈حضرت خنساء بنت عمرو ، رقیہ (ان کا دیوان بھی ہے)
◈زینب بنت عوام ، سعدی بنت کرز
◈صفيہ بنت عبد المطلب ، عاتکہ بنت زید
◈قتیلہ بنت النضر العبدریہ ، کبشہ بنت رافع
◈میمونہ بنت عبد اللہ بلويہ ، نعم امرأۃ شماس
◈ہند بنت اثاثہ ، ہند بنت حارث

کاتبہ صحابیات رضی اللہ عنہن

◈ ام کلثوم بنت عقبہ
◈ حفصہ بنت عمر بن الخطاب
◈ شفاء بنت عبد اللہ

تاجرہ صحابیات رضی اللہ عنہن

◈اسماء بنت مخربہ ، ثقفیہ
◈حولاء بنت تويت، خدیجۃ الکبریٰ
◈ملیکہ ام السائب