اٹھتے بیٹھتے سلام اور سلام میں پہل اور مصافحہ کرنے کا ثواب صحیح احادیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

اٹھتے بیٹھتے سلام کہنے کا ثواب

عن أبى هريرة رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إذا انتهى أحدكم إلى المجلس فليسلم ، فإذا أراد أن يقوم فليسلم ، فليست الأولى بأحق من الآخرة
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مجلس میں پہنچے تو سلام کرے، اور جب اٹھ کر جانے لگے تب بھی سلام کرے، اس لیے کہ پہلا سلام دوسرے سے زیادہ فائق نہیں ہے۔“
سنن أبي داود، كتاب الأدب، باب السلام إذا قام من المجلس، رقم : 5205 ـ سنن ترمذي، أبواب الاستئذان، باب ماجاء في التسليم عند القيام و عند القعود، رقم: 2706 ـ سلسلة الصحيحة، رقم: 183.

سلام میں پہل کرنے والے کا ثواب

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
إن أولى الناس بالله من بدأهم بالسلام
”یقینا لوگوں میں اللہ کے قریب وہ شخص ہے، جو سلام کرنے میں ابتدا کرتا ہے۔“
سنن ابو داؤد، کتاب الأدب، رقم: 5197 – سنن ترمذی، رقم: 2694 – البانی رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح“ کہا ہے۔

مصافحہ کرنے کا ثواب

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
دو مسلمان جب آپس میں ملتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں تو ان دونوں کو جدا ہونے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ معاف کر دیتا ہے۔
سنن ترمذی، کتاب الاستئذان، باب ما جاء في المصافحة، رقم: 2727 – البانی رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح“ کہا ہے۔