سب سے پہلا حاسد کون ہے ؟
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

270۔ سب سے پہلا حاسد کون ہے ؟
جواب :
سب سے پہلا حاسد شیطان تھا اور کائنات میں پہلی نافرمانی کی بنیاد بھی حسد تھی، جب ابلیس نے اللہ کے ہاں آدم علیہ السلام کے عظیم المرتبہ ہونے پر ان سے حسد کیا تھا۔
اللہ کا فرمان ہے:
«قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ ۖ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ ‎ ﴿١٢﴾ »
”فرمایا تجھے کس چیز نے روکا کہ تو سجدہ نہیں کرتا، جب میں نے تجھے حکم دیا؟ اس نے کہا میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور تو نے اسے مٹی سے پیدا کیا ہے۔“ [الأعراف: 12]
« قَالَ أَرَأَيْتَكَ هَٰذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَيَّ لَئِنْ أَخَّرْتَنِ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَأَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُ إِلَّا قَلِيلًا ‎ ﴿٦٢﴾ »
”اس نے کہا : کیا تو نے دیکھا، یہ شخص جسے تو نے مجھ پر عزت بخشی، یقیناً اگر تو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں بہت تھوڑے لوگوں کے سوا اس کی اولاد ہر صورت جڑ سے اکھاڑ دوں گا۔“ [الإسراء: 62]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: