تالیف: الشیخ السلام محمد بن عبدالوھاب رحمہ اللہ، ترجمہ: مولانا مختار احمد ندوی حفظ اللہ
اہل جاہلیت کی یہ عجیب و غریب عادت تھی کہ جس دین کو وہ اپنا کہتے تھے اس کی بدترین مخالفت کرتے تھے اور اس دین کے مخالفین سے خوب دوستی رکھتے تھے جیسا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دین موسوی جب ان کے سامنے پیش کیا تو انہوں نے جادو کی کتابوں کی پیروی کی جو آل فرعون کا دین تھا اور امت اسلامیہ میں اس کی مثالیں بہت ہیں کہ لوگوں نے سنت رسول کو چھوڑا اس کی مخالفت کی اور فلاسفہ کے افعال و احکام کی تائید کی۔