حرف تا سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر
مصنف : ابو محمد خالد بن علی العنبری رحمہ اللہ

ت :
تابوت :
دیکھیے : جنازہ۔
——————

تاج :
➊ اس کی تعبیر علم، قرآن مجید اور سلطنت ہے۔
➋ اگر عورت خواب میں سر پر تاج رکھے ہوئے ہو، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی۔ اگر وہ شادی شدہ اور حاملہ ہو تو بیٹا جنم دے گی۔
——————

تاجر :
➊ خواب میں تاجروں کو دیکھنے سے مراد نفع مند چیزیں، منصب اور سفر ہے۔
➋ تاجروں کو دیکھنے کی تعبیر اللہ تعالیٰٰ کے فرائض حج، جہاد، روزہ اور نماز جمعہ میں کوتاہی بھی کی جا سکتی ہے۔
——————

تاریکی :
➊ اس سے مراد گمراہی اور حیرت ہے۔
➋ اس سے ”ظلم“ بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————

تازہ کھجور :
اس کی تعبیر رزق حلال کا حصول، بیماری سے شفایاب ہونا اور تنگی سے نجات ہے۔
——————

تالا :
➊ اس سے مراد امانت دار آدمی ہے۔
➋ اگر قیدی نے خواب میں تالا کھول لیا ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ آزاد ہو جائے گا۔
➌ اگر کوئی غم زدہ تالاکھولے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی پریشانی ختم ہونے والی ہے۔
➍ تالوں سے ”غفلت“ بھی مراد لی جا سکتی ہے۔
فرمان باری تعالیٰٰ ہے :
«أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا» [47-محمد:24]
”کیا وہ قرآن مجید پر غور نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر تالے لگے ہوئے ہیں۔“
——————

تحفہ :
➊ خواب میں تحفہ ملنے کی تعبیر ”فرحت و سرور“ اور ”محبت و مودت“ ہے۔
➋ یہ دو مخالفوں کی صلح کی بھی علامت ہے۔
——————

ترازو :
➊ خواب میں ترازو مشاہدہ کرنے کی تعبیر ایمان اور عدل و انصاف ہے۔
➋ اس سے قاضی بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————

ترش رو :
اگر آدمی کی پیشانی پر شکن پڑے ہوں اور وہ ترش رو ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے ہاں بیٹی پیدا ہو گی۔
——————

ترک دنیا :
اس سے مراد ہے : لوگوں کے ہاں پسندیدہ ہونا۔
——————

تشہد کی حالت میں بیٹھنا :
اگر کوئی شخص خواب میں ایسے بیٹھا ہوا ہو، جیسے نماز میں دوران تشہد بیٹھا جاتا ہے، تو اس سے
مراد یہ ہے کہ اس کی پریشانی ختم ہو گئی ہے اور اس کی ضرورت پوری ہو گئی ہے۔
——————

تعزیت کرنا :
➊ خوش حال شخص سے تعزیت کرنے کی تعبیر اس کا مصیبت میں مبتلا ہونا ہے۔
➋ مفلوک الحال شخص سے تعزیت کرنے سے مراد کشادگی، فراخی اور تنگی کا خاتمہ ہے۔
➌ جو شخص خواب میں دیکھے، وہ کسی مصیبت زدہ شخص سے تعزیت کر رہا ہے، وہ اس مصیبت سے نجات پا لے گا یا اسے کوئی خو ش خبری ملنے والی ہے۔
➍ اگر مصیبت زدہ کے علاوہ کسی شخص سے تعزیت کر رہا ہو، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی ایسا واقعہ رونما ہو گا، جو باعث اظہار افسوس ہو گا۔
——————

تعلقات قائم کرنا :
➊ علماء اور نیک لوگوں سے تعلقات استوار کرنا عہد کی پابندی اور دوستی کو تحفظ دینے کی
علامت ہے۔
➍ بدعتی اور بے دین لوگوں سے تعلقات بنانا مذہبی خرابی اور ضیاع وقت کی دلیل ہے۔
——————

تعمیر کرنا :
اگر کوئی شخص کسی شہر یا قصبے میں عمارت تعمیر کر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی وہاں شادی ہو گی۔
——————

تعلیم حاصل کرنا :
خواب میں قرآن مجید، حدیث شریف، علم و حکمت یا کسی فن کی تعلیم حاصل کرنے کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص غربت و افلاس سے نکل کر دولت مند ہو جائے گا اور گمراہی سے ہٹ کر ہدایت پر آ جائے گا۔
——————

تکبر کرنا :
➊ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسے دنیا کے انعامات مل گئے ہیں اور ان کی وجہ سے وہ تکبر کا اظہار کر رہا ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی عمر پوری ہونے والی ہے۔
➋ اس سے ظلم و ستم اور انجام بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
——————

تلوار :
➊ اس کی تعبیر بیٹا اور حکمران ہے، اگر کسی شخص نے تلوار لٹکا رکھی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کسی بڑے علاقے کا حکمران یا منتظم ہو گا۔
➋ اگر کوئی شخص خواب میں اپنی بیوی کو تیر پکڑا رہا ہو یا وہ اسے تیر پکڑا رہی ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰٰ اس جوڑے کو نرینہ اولاد سے نوازے گا۔
➌ اگر بیوی کو ”میان میں رکھی ہوئی تلوار“ پکڑا رہا ہو تو اس سے مراد بیٹی کی بندش ہے۔
➍ تلوار کی تعمیر فتنہ و فساد بھی ہو سکتی ہے۔
——————

تلف کرنا :
اگر کوئی شخص خواب میں کوئی اچھی چیز خراب کر دے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے ہاں موجود خیر و برکت کو ختم کر بیٹھے گا۔
——————

تندرستی :
➊ صحت مند ہونے سے مراد انعامات الہیٰ اور مذہبی اچھائی ہے۔
➋ اگر مریض خواب میں صحت مند ہو جائے تو اس سے مراد شفایاب ہونا ہے۔
——————

تنہائی :
خواب میں تنہا رہ جانے کی تعبیر یہ ہے کہ دیکھنے والا کسی فن یا رائے میں منفرد اور
اکیلا ہے۔
——————

تنازع :
اگر کوئی خواب میں کسی سے جھگڑ رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کسی سخت غم اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
——————

توبہ کرنا :
خواب میں توبہ کی تعبیر نجات پا جانا، کامیاب ہونا اور محبت الہٰی ہے۔
——————

توکل کرنا :
توکل کرنے کی تعبیر مقصد تک رسائی اور موجودہ تکلیف کی انتہاء ہے۔
——————

تھپٹر مارنا :
ملاحظہ ہو : پیٹنا۔
——————

تھوکنا :
➊ اگر کوئی آدمی تھوک رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کوئی بری بات کرے گا، اگر تھوک میں
خون یا بلغم ہو تو اس کی گفتگو ناجائز موضوع سے متعلق ہے۔
——————

تیراکی :
➊ اگر سمندر میں تیر رہا ہو اور وہ تیراکی کا فن جانتا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق علم حاصل کرے گا۔
➋ اگر سمندر کی لہروں میں پہنچ کر اچھے انداز سے تیراکی کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کوئی بڑا کام درپیش ہو گا یا وہ بڑا عہدہ و منصب حاصل کرے گا اور اسے شان و شوکت اور طاقت حاصل ہو گی۔
——————

تیر :
اس سے مراد جنگ اور لڑائی جھگڑا ہے۔
——————

تیراندازی :
اس سے بھی مراد ہو سکتا ہے کہ تیر اندازی کرنے والا علماء کرام یا پاک دامن عورتوں پر الزام لگائے گا۔
——————

تیز چلنا :
تیز رفتاری سے مراد نیک کاموں میں سبقت کرنا اور انہیں جلدی جلدی سرانجام دینا ہے۔
——————

تیل :
➊ تیل کے علاوہ چکناہٹ سے مراد غم اور پریشانی ہے۔
➋ اگر اس میں خوشبو یا عطر ہو تو اس
سے مراد ایسی چیز کی بنا پر تعریف و توصیف ہے، جو انسان
میں موجود نہ ہو۔
➌ تیل سے مراد رزق حلال اور استعمال کرنے والے کا شفایاب ہونا ہے۔
➍ زیتون کے تیل سے مراد علم، برکت، نور، ہدایت، شفا اور رزق حلال ہے۔
——————

تیمم :
➊ تیمم کرنا سفر کرنے کی علامت ہے۔
➋ اس کی تعبیر ا یسے مرض سے آگاہ کرنا، جس میں تیمم کرنا پڑے گا۔
——————

ٹ :
ٹانگ :
دونوں ٹانگوں سے مراد اس کا مال و دولت اور مویشی ہیں۔
——————

ٹاور :
➊ اگر کوئی آدمی اپنے آپ کو ٹاور یا بلند جگہ پر دیکھے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تلاش کرنے
والوں سے بچ نہیں سکے گا۔
➋ اگر وہ بیمار ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ فوت ہونے والا ہے۔
——————

ٹوپی :
➊ نیند میں ٹوپی دیکھنے سے مراد سرداری اور منصب ہے، اگر وہ اسے اپنے سر پر لے لے تو وہ منصب حاصل کر لے گا۔
➋ اگر ٹوپی میلی اور پھٹی ہوئی دکھائی دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے سردار اور نگر ان کو اس کی میل کچیل کے برابر پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
➌ اگر ٹوپی سر سے گر جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے نگران اور رئیس سے الگ ہو جائے گا۔
➌ اگر عورت خواب میں سر پر ٹوپی پہن لے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی شا دی ہونے والی ہے، اگر وہ حاملہ ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا۔
——————

ٹیلے :
➊ ریت کے ٹیلوں سے مراد سفر ہے۔
➋ ریگستان میں دوڑنے کی کوشش سے قید و بند بھی مراد لیا جاتا ہے۔
➌ ریگستان میں چلنے سے غم اور پریشانی بھی مراد لی جا سکتی ہے۔
——————

ٹیو ب ویل :
➊ کنواں، ٹیوب ویل اور رہٹ کی تعبیر رزق کا جاری رہنا ہے۔
➋ ان سے مراد مشروب پلانا بھی لیا جا سکتا ہے۔
➌ اگر کوئی شخص ٹیوب ویل وغیرہ سے پینے کے لیے پانی طلب کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی زندگی خیر و برکت کے ساتھ گزرے گی۔
——————

ث :
➊ خواب میں ثرید دیکھنے کی تعبیر آدمی کی زندگی، معیشت، روزگار اور صنعت و حرفت ہے۔
➋ اگر اسے ثرید یا چکناہٹ بھرا ہوا برتن دکھائی دے، تو اس سے مراد دنیا کی وسعت و فراخی ہے۔
——————

ج :
جادو :
جادو سے مراد آزمائش اور دھوکہ ہے، جو شخص خواب میں جادو کر رہا ہو، وہ میاں بیوی میں غلط طریقے سے جدائی ڈالنے کا سبب ہو گا۔
——————

جادوگر :
جادوگر سے مراد فتنہ باز انسان ہے۔
——————

جامع مسجد :
➊ جامع مسجد سے مراد ایسی جگہ ہے، جہاں لوگ کوئی فائدہ حاصل کرنے کے لیے آتے ہوں
اور ہر شخص اپنی محنت کے مطابق فائدہ اٹھا کر واپس جائے۔
➋ اگر کوئی شخص مظلوم ہو کر مسجد میں داخل ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے عدل و انصاف مل جائے گا۔
——————

جبہ ((چوغہ)) :
➊ جبہ پہننے سے مراد دولت مندی ہے کیونکہ یہ سردی کو روکتا ہے اور سردی سے مراد غربت ہے۔
➋ اسے گرمیوں میں پہننا الجھن اور پریشانی کی علامت ہے۔
——————

جج
➊ اگر کوئی تاجر شخص خواب میں جج بن جائے اور عدل و انصاف کرے، تو یہ اس کے منصف ہونے کی دلیل ہے۔
➋ اگر وہ عام دوکان دار ہو تو یہ اس کے ناپ تول پورا کرنے کی دلیل ہے۔
➌ اگر کوئی شخص جج یا نیک یا عالم بن جائے تو اسے بلند مقام، شہرت، تقویٰ اور علم حاصل ہو گا۔
➍ اگر کوئی شخص جج کو ہنستا اور مسکراتا ہوا دیکھے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کوئی خوشی میسر آئے گی۔
——————

جراب :
جراب سے مراد خادم اور عورت ہے۔
——————

جرم :
دیکھئے : گناہ۔
——————

جسم (بدن) :
➊ بدن کی صحت اور طاقت سے مراد دینی اور ایمانی طاقت ہے۔
➋ اگر بدن میں اضافہ نظر آئے اور اس کی تکلیف بھی نہ ہو تو اس سے مراد اللہ تعالیٰٰ کے انعامات میں اضافہ ہے۔
➌ جسم کا نحیف و نزار ہونا دولت اور علم کے کم ہونے کی دلیل ہے۔
——————

جسم کا قابل ستر حصہ :
اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے قابل ستر حصے سے کپڑا ہٹ گیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے گناہوں سے پردہ اٹھ جائے گا۔
——————

جسم سفید ہو جانا (برص) :
اگر کوئی شخص خود کو برص زدہ دیکھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بے زینت لباس پہنے گا۔
——————

جلاد :
جلاد کی تعبیر دشنام طراز آدمی ہے۔
——————

جلد :
➊ جلد سے مراد صبر وتحمل اور مضبوط اعصاب ہونا بھی لیا جا سکتا ہے۔
➋ اگر جلد خوب صورت ہو گئی ہو تو اس سے مراد بہتر حالت، راحت و آرام اور بیماریوں سے شفایاب ہونا ہے۔
➌ رنگ سرخ ہونے کی تعبیر منصب اور کشادگی ہے۔
➍ پیلے رنگ سے مراد باری ہے۔
——————

جلد بازی (عجلت) :
عجلت سے مراد ندامت ہے، اسی طرح ندامت سے مراد جلد بازی ہے۔
——————

جمعۃ المبارک :
➊ اگر خواب میں جمعۃ المبارک کا دن دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰٰ اس کے منتشر کام کو مرتب کر دے گا اور اسے تنگی سے آسانی میں لے آئے گا اور اسے برکت حاصل ہو گی۔
➋ خواب میں نماز جمعہ پڑھنے سے مراد فرحت و سرور ہے، اسی طرح اس سے مراد تقریبات میں شرکت، محبوب سے ملاقات اور اس کی منشاء کو پورا کرنا ہے۔
——————

جن :
جنوں سے مراد ایسے لوگ ہیں، جو دنیاوی کاموں میں حیلہ گر ہوں۔
——————

جنازہ :
➊ خواب میں جنازہ پڑھنے سے مراد اللہ تعالیٰٰ کی رضا کے لیے لوگوں سے بھائی چارہ قائم کرنا ہے۔
➋ اگر لوگ اسے خواب میں کندھوں پر اٹھا کر لے جا رہے ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کوئی بلند مرتبہ اور منصب حاصل ہو گا۔ اگر وہ رو بھی رہے ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ، اس کا انجام بہتر ہو گا۔ اور اگر رونے کے بجائے اس پر تنقید کریں، تو اس کا انجام بہتر نہیں ہو گا۔
➌ اگر کسی جنازے کے ساتھ جا ر ہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مسافر کو الوداع کہے گا۔
——————

جنت
➊ اگر جنت کو دیکھے لیکن اس میں داخل نہ ہو تو یہ اس کے عمل کی بہتری کی بشارت ہے۔
➋ اگر اس میں داخل ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے دنیا وآخرت میں خوشی اور امن نصیب ہو گا۔
➌ اگر خود کو ریاض الجہ، میں دیکھے تو اسے اخلاص اور دین کامل کی نعمت نصیب ہو گی۔
➍ اگر جنت کا پھل کھائے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کھانے کے برابر علم نصیب ہو گا۔
➎ اگر جنت میں گھوم پھر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے فراخ رزق اور بلند مرتبہ نصیب ہو گا۔
➏ جو شخص خوف زدہ ہو اور جنت میں داخل ہو جائے، تو اس کو سکون و اطمینان نصیب ہو گا، اگر وہ پریشان رہتا ہے تو اس کی پریشانی دور ہو جائے گی اور اگر غیر شادی شدہ ہے، تو اس کی شا دی ہو جائے گی۔
——————

جنت کا دربان (رضوان فرشتہ) :
اس سے مراد دائمی خوشی، انعامات الہیٰ اور اللہ تعالیٰٰ کی رضا مندی ہے۔
——————

جنگل :
➊ تھکا دینے والے سفر کی علامت ہے۔
➋ اگر کسی غیر زرعی میدان میں سکونت پذیر ہو جائے تو اسے حج بیت اللہ نصیب ہو گا۔
➌ اگر کسی جنگل و بیابان میں ادھر ادھر گھوم رہا ہو تو وہ شاعری کرے گا۔
——————

جھاگ :
پانی کی جھاگ سے مراد بےفائدہ چیز ہے۔
——————

جھنڈا :
➊ اس کی تعبیر ایسا عالم یا زاہد یا امیر آدمی ہے، جو لوگوں کی پیشوائی کر رہا ہو۔
➋ سرخ جھنڈوں سے مراد جنگ، پیلوں سے مراد وبا، سبز سے مراد سفر ہے، سفید جھنڈوں کی تعبیر بارش اور سیاہ کی تعبیر قحط سالی ہے۔
➌ اگر راستے سے بھٹکا ہوا جھنڈا دیکھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ہدایت یافتہ ہو جائے گا۔
➍ عورت جھنڈا دیکھے تو اس سے مراد اس کا خاوند ہے۔
——————

جھانکنا :
➊ نماز میں ادھر ادھر جھانکنے سے مراد سامان دنیا کی تلاش، آخرت سے رو گردانی اور خواہشات کی طرف جھکاؤ ہے۔
➋ چوری اور ڈکیتی بھی اس سے مراد ہو سکتی ہے۔
——————

جنگ :
جنگ سے مراد قیمتوں میں اضافہ ہے، اگر شہر والے آپس میں جنگ کر رہے ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ اشیاء ضرورت کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ اگر حکمران کے خلاف جنگ کر رہے ہوں تو قیمتیں کم ہونے کی علامت ہے۔ حکمرانوں کی باہمی لڑائی سے مراد فتنہ بپا ہونا یا وبا پھوٹنا ہے۔
——————

جنم دینا (ولادت) :
➊ اس سے مراد مشکلات اور بیماریوں سے نجات ہے۔
➋ اہل خانہ اور ہمسایوں سے علیحدگی بھی اس کی تعبیر ہو سکتی ہے۔
➌ اس سے راحت اور کشادگی بھی مراد لی جا سکتی ہے۔
——————

جوتا :
➊ اس سے مراد سواری اور سفر ہے۔
➋ اگر جوتا اتار دے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کوئی عہدہ اور منصب حاصل کرے گا۔
➌ اگر دو جوتوں میں چلتے ہوئے ایک جوتا اتر جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے بھائی یا دوست یا شراکت دار سے الگ ہو جائے گا۔
——————

جوئیں
➊ بہت زیادہ جوؤں سے مراد عذاب ہے۔ اگر زیادہ تعداد میں جوئیں دیکھے تو یہ لمبی بیماری ہے، نیز یہ خسارے اور غربت کی دلیل ہے۔
➋ جوئیں مارنے کی تعبیر مصیبت زدہ شخص کا مصیبت سے نجات پا جانا اور مشکل سے چھٹکارا ہے۔
➌ اگر کسی کو جوں کاٹ لے تو اس سے مراد یہ ہے کہ نچلی سطح کا کوئی شخص اس پر الزام لگائے گا۔
——————

جوس :
دیکھئے : ”رس“۔
——————

جھاڑو :
اس کی تعبیر غم اور پریشانی کا دور ہونا اور قرض ادا ہونا بھی کی جا سکتی ہے۔
——————

جھاگ :
➊ جھاگ سے مراد ہرا بھرا ہونا، دولت کمانا اور فائدہ اٹھانا ہے۔
➋ خواب میں پانی پر جھاگ دیکھنے سے مراد بےفائدہ چیز ہے۔
——————

جہاد :
➊ جو شخص جہاد کے لیے جا رہا ہو، وہ آخرت میں بلند درجے حاصل کرے گا۔
➋ کچھ علما کا کہنا ہے کہ اگر خواب میں جہاد فی سبیل اللہ کر رہا ہو اور کافروں سے لڑ رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے اہل و عیال کے کاموں میں محنت کرنے والا ہے۔
➌ اگر راو جہاد میں شہید ہو جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے خوشی و مسرت، خو ش گوار زندگی اور عمدہ رزق حاصل ہو گا۔
——————

جھگڑا :
اس کی تعبیر شر، غم اور فتنہ و فساد ہے۔
——————

جہنم :
➊ جہنم میں داخل ہونے سے مراد گناہوں کا ارتکا ب ہے۔
➋ اگر جہنم سے نکلتا ہوا دیکھے تو اس سے مراد گناہوں سے توبہ کرنا ہے۔
➌ اگر آگ اس کے نزدیک آ جائے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے محنت و مشقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
——————

جہاز کا کپتان :
جہاز کے کپتان سے مراد دور دراز کا سفر ہے۔
——————

جھوٹ بولنا :
فسق و فجور اور ناکامی کی دلیل ہے۔
——————

جیل :
➊ اگر جیل سے نکل جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ مرض سے شفایاب ہو گیا۔
➋ اگر کسی حکمران کی جیل میں بندھا ہوا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کی ناپسندیدہ چیز کا سامنا کرنا پڑے گا، یا وہ ایسی پریشانی میں ہے، جس کے ختم ہونے کی امید ہے۔
➌ اگر کسی نامعلوم جیل یا تنگ کوٹھڑی سے کھلی فضا میں آ جائے اور وہ بیمار یا پریشان ہو تو یہ ان سے نجات کی علامت ہے۔
نیز دیکھیے : قید و بند۔
——————

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے