تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ وَّؔكُنْتُمْاَزْوَاجًاثَلٰثَةً ﴾”اور (اے مخلوقات!) تم تین جماعتیں ہوجاؤگے۔“ یعنی تم اپنے اچھے برے اعمال کے مطابق تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے، پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان تین گروہوں کے احوال کی تفصیل بیان فرمائی ہے، چنانچہ فرمایا: ﴿ فَاَصْحٰؔبُالْمَیْمَنَةِ١ۙ۬مَاۤاَصْحٰؔبُالْمَیْمَنَةِ﴾”پس دائیں (ہاتھ)والے، کیا (خوب) ہیں دائیں (ہاتھ) والے! “ یہ آیت ان کی شان کی عظمت اور ان کے احوال کی برتری کو ظاہر کرتی ہے۔
﴿ وَاَصْحٰؔبُالْمَشْـَٔمَةِ﴾”اور بائیں (ہاتھ) والے“ یعنی بائیں جانب کا گروہ ﴿ مَاۤاَصْحٰؔبُالْمَشْـَٔمَةِ﴾”کیا (حقیر) ہیں بائیں (ہاتھ) والے؟“ یہ آیت کریمہ اس گروہ کے احوال کی ہولناکیوں کو ظاہر کرتی ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{وكنتم}: أيُّها الخلق، {أزواجاً ثلاثةً}؛ أي: انقسمتم ثلاث فرق بحسب أعمالكم الحسنة والسيئة. ثم فصَّل أحوال الأزواج الثلاثة، فقال: {فأصحابُ الميمنةِ ما أصحابُ الميمنةِ}: تعظيمٌ لشأنهم وتفخيمٌ لأحوالهم، {وأصحابُ المشأمة}؛ أي: الشمال، {ما أصحابُ المشأمة}: تهويلٌ لحالهم.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔