تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 78

تَبٰرَکَ اسۡمُ رَبِّکَ ذِی الۡجَلٰلِ وَ الۡاِکۡرَامِ ﴿٪۷۸﴾
بہت برکت والا ہے تیرے رب کا نام جو بڑی شان اور عزت والا ہے۔ En
(اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے
En
تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے جو عزت وجلال واﻻ ہے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے بے پایاں فضل و احسان کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا:
یعنی اس کی بھلائی بہت بڑی اور بہت زیادہ ہے۔ وہ بہت بڑے جلال، کامل بزرگی اور اپنے اولیاء کے لیے اکرام و تکریم کا مالک ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

ولمَّا ذكر سعةَ فضله وإحسانه؛ قال: {تبارك اسمُ ربِّك ذي الجلال والإكرام}؛ أي: تعاظم وكثر خيره الذي له الجلال الباهر والمجدُ الكامل والإكرام لأوليائه.