تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ القمر (54) — آیت 23

کَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِالنُّذُرِ ﴿۲۳﴾
ثمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلا دیا۔ En
ثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا
En
قوم ﺛمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ ثمود نے جھٹلایا اس آیت میں ثمود سے مراد معروف قبیلہ ہے جو حِجر کے علاقے میں آباد تھا جب ان کے نبی حضرت صالح علیہ السلام نے ان کو صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف بلایا، جس کا کوئی شریک نہیں اور مخالفت کی صورت میں انھیں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

أي: {كذَّبت ثمودُ}: وهم القبيلة المعروفة المشهورة في أرض الحِجْر نبيَّهم صالحاً عليه السلام حين دعاهم إلى عبادة الله وحده لا شريك له، وأنذرهم العقاب إنْ هم خالفوه.