تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿اَمْلَمْیُنَبَّاْ﴾ کیا اس مدعی کو وہ خبریں نہیں پہنچیں ﴿بِمَافِیْصُحُفِمُوْسٰؔى۰۰وَاِبْرٰهِیْمَالَّذِیْوَفّٰۤى ﴾”جو موسیٰ اور وفادار ابراہیم علیہما السلام کے صحیفوں میں ہیں؟“ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام ان تمام آزمائشوں میں پورے اترے جن میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو ڈالا، اور جن احکام شریعت اور دین جن کے اصول و فروع کا آپ کو حکم دیا، آپ نے اس کی تعمیل کی۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{أم لم يُنَبَّأْ}: هذا المدَّعي {بما في صُحُف موسى. وإبراهيم الذي وَفَّى}؛ أي: قام بجميع ما ابتلاه الله به، وأمره به من الشرائع وأصول الدين وفروعه.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔