تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الطور (52) — آیت 39

اَمۡ لَہُ الۡبَنٰتُ وَ لَکُمُ الۡبَنُوۡنَ ﴿ؕ۳۹﴾
یا اس کے لیے تو بیٹیاں ہیں اور تمھارے لیے بیٹے؟ En
کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے
En
کیا اللہ کی تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟ En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ یا اس (اللہ) کے لیے کی بیٹیاں ہیں؟ جیسا کہ تم سمجھتے ہو ﴿ وَلَكُمُ الْبَنُوْنَاور تمھارے لیے بیٹے پس تم قابلِ احتراز امور کو جمع کر رہے ہو، یعنی تمھارا اللہ تعالیٰ کی اولاد قرار دینا اور ناقص ترین صنف کو اس کی طرف منسوب کرنا، رب کائنات کی اس تنقیص کے بعد بھی کوئی غایت و انتہا ہے؟
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

وقوله: {أم له البناتُ}: كما زعمتُم، {ولكم البنونَ}: فتجمعون بين المحذورَيْن: جَعْلُكُم له الولد، واختيارُكُم له أنقص الصنفين؛ فهل بعد هذا التنقُّص لربِّ العالمين غايةٌ أو دونه نهايةٌ؟!