تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿وَجَعَلَهَا ﴾”اور اس کو کیا۔“ یعنی اس خصلت حمیدہ کو جو تمام خصائل کی اساس ہے اور وہ ہے، صرف اللہ تعالیٰ کے لیے اپنی عبادت کو خالص کرنا اور غیر اللہ کی عبادت سے براء ت اور بیزاری کا اظہار کرنا، ﴿كَلِمَةًۢبَ٘اقِیَةًفِیْعَقِبِهٖ﴾”باقی رہنی والی بات اس کے پیچھے آنے والوں میں۔“ یعنی آپ کی ذریت میں ﴿لَعَلَّهُمْیَرْجِعُوْنَ ﴾ شاید وہ اس بنا پر اس کلمۂ اخلاص کی طرف رجوع کریں کیونکہ اس کا آپ کی طرف منسوب ہونا شہرت رکھتا ہے، نیز اس بنا پر کہ آپ نے اپنی اولاد کو اس کلمۂ اخلاص کی وصیت کی اور آپ کی اولاد میں سے بعض جیسے: اسحاق علیہ السلام اور یعقوب علیہ السلام نے دوسرے نسبی بیٹوں کو اسی کلمۂ اخلاص کی وصیت کی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَمَنْیَّرْغَبُعَنْمِّلَّةِاِبْرٰؔهٖمَاِلَّامَنْسَفِهَنَفْسَهٗ١ؕوَلَقَدِاصْطَفَیْنٰهُفِیالدُّنْیَا١ۚوَاِنَّهٗفِیالْاٰخِرَةِلَ٘مِنَالصّٰؔلِحِیْنَ۰۰اِذْقَالَلَهٗرَبُّهٗۤاَسْلِمْ١ۙقَالَاَسْلَمْتُلِرَبِّالْعٰلَمِیْنَ۰۰وَوَصّٰىبِهَاۤاِبْرٰؔهٖمُبَنِیْهِوَیَعْقُوْبُ١ؕیٰبَنِیَّاِنَّاللّٰهَاصْطَفٰىلَكُمُالدِّیْنَفَلَاتَمُوْتُ٘نَّاِلَّاوَاَنْتُمْمُّسْلِمُوْنَؕ۰۰اَمْكُنْتُمْشُهَدَآءَؔاِذْحَضَرَیَعْقُوْبَالْ٘مَوْتُ١ۙاِذْقَالَلِبَنِیْهِمَاتَعْبُدُوْنَمِنْۢبَعْدِیْ١ؕقَالُوْانَعْبُدُاِلٰهَكَوَاِلٰهَاٰبـَآىِٕكَاِبْرٰهٖمَوَاِسْمٰعِیْلَوَاِسْحٰؔقَاِلٰهًاوَّاحِدًا١ۖۚوَّنَحْنُلَهٗمُسْلِمُوْنَؔ۰۰ ﴾ (البقرہ:2؍133-130) ” اور کون بے رغبتی کرسکتا ہے ملت ابراہیم سے سوائے اس کے جس نے اپنے نفس کو احمق بنالیا اور بے شک ہم نے ابراہیم کو دنیا میں چن لیا اور یقینا وہ آخرت میں ضرور نیکو کاروں میں سے ہو گا اور جب ابراہیم سے اس کے رب نے کہا: فرمانبردار ہو جا! تو اس نے کہا:میں رب العالمین کا فرمانبردار ہو گیا ابراہیم نے اور یعقوب نے بھی اپنے بیٹوں کو اسی (کلمۂ حق) کی وصیت کی: اے میرے بیٹو!بے شک اللہ نے تمھارے لیے یہ دین چن لیا ہے، پس تمھیں ہرگز موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو۔ کیا جب یعقوب کو موت آئی اس وقت تم موجود تھے؟ جب اس نے اپنے بیٹوں سے کہا:میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے؟ انھوں نے کہا: ہم تیرے معبود اور تیرے باپ دادا ابراہیم، اسماعیل اور اسحق کے معبود کی عبادت کریں گے جو ایک معبود ہے اور ہم اُسی کے فرمانبردار ہیں۔ “
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{وجَعَلَها}؛ أي: هذه الخصلَة الحميدَة التي هي أمُّ الخصال وأساسُها، وهي إخلاصُ العبادة لله وحده، والتبرِّي من عبادة ما سواه {كلمةً باقيةً في عقبِه}؛ أي: في ذرِّيَّتِهِ ، {لعلَّهم}: إليها {يرجِعونَ}: لشهرتها عنه وتوصيته لذُرِّيَّتِهِ وتوصية بعض بنيه كإسحاق ويعقوب لبعض؛ كما قال تعالى: {ومَن يرغَبُ عن مِلَّةِ إبراهيم إلاَّ من سَفِهَ نفسه ... } إلى آخر الآيات.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔