تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ ص (38) — آیت 84

قَالَ فَالۡحَقُّ ۫ وَ الۡحَقَّ اَقُوۡلُ ﴿ۚ۸۴﴾
فرمایا پھر حق یہ ہے اور میں حق ہی کہتا ہوں۔ En
فرمایا سچ (ہے) اور میں بھی سچ کہتا ہوں
En
فرمایا سچ تو یہ ہے، اور میں سچ ہی کہا کرتا ہوں En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿قَالَ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ﴿فَالْحَقُّ١ٞ وَالْحَقَّ اَ٘قُوْلُ سچ (ہے) اور میں بھی سچ کہتا ہوں۔ یعنی حق میرا وصف اور حق میرا قول ہے ﴿لَاَمْلَ٘ــَٔنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ کہ میں تجھ سے اور ان سے جو تیری پیروی کریں گے سب سے جہنم کو بھردوں گا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{قال} الله تعالى: {فالحقُّ والحقَّ أقولُ}؛ أي: الحقُّ وصفي والحقُّ قولي، {لأملأنَّ جهنَّم منك ومِمَّن تَبِعَكَ منهم أجمعينَ}.