تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ ان مشرکین کو ڈراتا ہے کہ کہیں ان کے ساتھ بھی وہی سلوک نہ کیا جائے جو ان سے پہلے گزری ہوئی قوموں کے ساتھ کیا گیا جو ان سے زیادہ قوت والی اور باطل پر ان سے زیادہ کمربستہ تھیں: ﴿قَوْمُنُوْحٍوَّعَادٌ ﴾”قوم نوح اور عاد“ جو کہ حضرت ہود علیہ السلام کی قوم تھی ﴿وَّفِرْعَوْنُذُوالْاَوْتَادِ﴾”اور میخوں والا فرعون“یعنی جو عظیم فوج اور ہولناک قوت کا مالک تھا ﴿وَثَمُوْدُ ﴾”اور ثمود“ صالح علیہ السلام کی قوم ﴿وَقَوْمُلُوْطٍوَّاَصْحٰؔبُلْــَٔیْكَةِ ﴾”اور قوم لوط اور اصحاب ایکہ“ یعنی گھنے درختوں اور باغات کی مالک قوم، اس سے مراد، حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم ہے۔ ﴿اُولٰٓىِٕكَالْاَحْزَابُ ﴾ جنھوں نے اپنی طاقت، افرادی قوت اور دنیاوی سازوسامان کو حق کو نیچا دکھانے کے لیے جمع کیا، مگر یہ سب کچھ ان کے کسی کام نہ آیا۔ ﴿اِنْكُ٘لٌّ ﴾”نہیں تھا کوئی“ گروہ ان میں سے ﴿اِلَّاكَذَّبَالرُّسُلَفَحَقَّ ﴾”مگر انھوں نے رسولوں کو جھٹلایا تو ثابت ہوگیا“ ان پر ﴿عِقَابِ ﴾”عذاب“ یعنی اللہ تعالیٰ کا۔ وہ کون سی چیز ہے جو انھیں پاک اور طاہر رکھ سکتی ہے کہ ان پر وہ عذاب نازل نہ ہو جو گزشتہ قوموں پر نازل ہوا۔ پس یہ لوگ انتظار کریں ﴿صَیْحَةًوَّاحِدَةًمَّالَهَامِنْفَوَاقٍ ﴾”صرف ایک زور کی آواز کا جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔“ یعنی اب اس عذاب کو روکنا اور اس کا واپس ہونا ممکن نہیں اگر یہ اپنے شرک اور انھی اعمال پر قائم رہے تو یہ چنگھاڑ انھیں ہلاک کر کے ان کا استیصال کر ڈالے گی۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
يحذِّرُهم تعالى أن يَفْعَلَ بهم ما فعل بالأمم من قبلهم، الذين كانوا أعظم قوَّةً منهم وتحزُّباً على الباطل. {قومُ نوح وعادٌ}: قوم هود وفرعونُ ذي الأوتادِ؛ أي: الجنود العظيمة والقوَّة الهائلة، {وثمودُ}: قوم صالح، {وقومُ لوطٍ وأصحابُ الأيْكَةِ}؛ أي: الأشجار والبساتين الملتفَّة، وهم قوم شعيب. {أولئك الأحزابُ}: الذين اجتمعوا بقوَّتهم وعَددِهِم وعُدَدِهِم على ردِّ الحقِّ، فلم تُغْنِ عنهم شيئاً {إن كُلٌّ}: من هؤلاء {إلاَّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فحقَّ}: عليهم {عقاب}: الله، وهؤلاء ما الذي يطهِّرهم ويزكِّيهم أن لا يُصيبَهم ما أصاب أولئك؟! فلينتظروا {صيحة واحدة ما لها من فَواقٍ}؛ أي: من رجوع وردٍّ، تهلِكُهم، وتستأصِلُهم إن أقاموا على ما هم عليه.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔