تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 176

کَذَّبَ اَصۡحٰبُ لۡـَٔـیۡکَۃِ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۷۶﴾ۚۖ
ایکہ والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔ En
اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
En
اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿اَصْحٰؔبُ لْـَٔیْكَةِ یعنی گنجان درختوں والے باغات میں بسنے والے، مراد اصحاب مدین ہیں انھوں نے اپنے رسول حضرت شعیب علیہ السلام کو جھٹلایا۔ شعیب علیہ السلام بھی وہی دعوت لے کر آئے تھے جو دیگر انبیاء و مرسلین لے کر آئے تھے۔ ﴿اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ جب شعیب نے انھیں کہا، تم ڈرتے کیوں نہیں؟ یعنی اللہ تعالیٰ سے کہ تم کفر اور معاصی کو چھوڑ دو جو اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا باعث بنتے ہیں۔ ﴿ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ میں تمھارے لیے امانت دار رسول ہوں۔ اور اس پر یہ چیز مترتب ہوتی ہے کہ تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

أصحابُ الأيكة؛ أي: البساتين الملتفَّة الأشجار ، وهم أصحابُ مَدْيَنَ، فكذبوا نبيَّهم شُعيباً الذي جاء بما جاء به المرسلونَ. {إذْ قال لهم شعيبٌ ألا تَتَّقونَ}: الله تعالى فتترُكونَ ما يُسْخِطُه ويُغْضِبُه من الكفر والمعاصي، {إنِّي لكم رسولٌ أمينٌ}: يترتَّب على ذلك أن تتَّقوا الله، وتُطيعونِ.