تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿فَكَذَّبُوْهُ﴾”پس انھوں نے اس کی تکذیب کی۔“ یعنی تکذیب ان کی فطرت اور عادت بن گئی تھی اور اس سے کوئی انھیں باز نہیں رکھ سکتا۔ ﴿فَاَهْلَكْنٰهُمْ ﴾”تو ہم نے ان کو ہلاک کر دیا۔“ جیسا کہ فرمایا: ﴿ بِرِیْحٍصَرْصَرٍعَاتِیَةٍ۰۰سَخَّرَهَاعَلَیْهِمْسَبْعَلَیَالٍوَّثَمٰنِیَةَاَیَّامٍ١ۙحُسُوْمًا١ۙفَتَرَىالْقَوْمَفِیْهَاصَرْعٰى١ۙكَاَنَّهُمْاَعْجَازُنَخْلٍخَاوِیَةٍ﴾ (الحاقہ:69؍6،7) ”اور عاد کو نہایت تیز آندھی نے ہلاک کر دیا اللہ تعالیٰ نے مسلسل سات رات اور آٹھ دن تک اس آندھی کو ان پر چلائے رکھا، پس تو لوگوں کو اس میں اس طرح پچھاڑے ہوئے دیکھے گا جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے۔“﴿اِنَّفِیْذٰلِكَلَاٰیَةً﴾ اس میں ہمارے نبی ہود علیہ السلام، ان کی دعوت کی صداقت اور ان کی قوم کے شرک اور سرکشی کے بطلان پر دلیل ہے۔ ﴿ وَمَاكَانَاَكْثَرُهُمْمُّؤْمِنِیْنَ﴾ ان نشانیوں کے باوجود وہ ایمان نہ لائے جو ایمان کا تقاضا کرتی ہیں۔ ﴿ وَاِنَّرَبَّكَلَهُوَالْ٘عَزِیْزُ﴾”اور تمھارا رب تو غالب ہے۔“ جس نے اپنی قدرت کے ذریعے سے حضرت ہود علیہ السلام کی قوم کو، ان کے طاقتور اور زبردست ہونے کے باوجود، ہلاک کر ڈالا۔ ﴿ الرَّحِیْمُ ﴾”نہایت رحم کرنے والا ہے۔“ یعنی وہ اپنے نبی ہود علیہ السلام پر بہت رحم کرنے والا تھا کیونکہ اس نے حضرت ہود علیہ السلام اور ان کے ساتھی اہل ایمان کو کفار سے نجات بخشی۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{فكذَّبوه}؛ أي: صار التكذيب سجيَّةً لهم وخُلُقاً لا يردعُهم عنه رادعٌ؛ {فأهْلَكْناهم}: {بريح صرصرٍ عاتيةٍ. سخَّرَها عليهم سبع ليال وثمانيةَ أيَّام حسوماً فترى القومَ فيها صَرْعى كأنَّهم أعجازُ نخل خاوية}. {إنَّ في ذلك لآيةً}: على صِدْق نبيِّنا هودٍ عليه السلام، وصحَّة ما جاء به، وبطلانِ ما عليه قومُه من الشرك والجبروت. {وما كان أكثرُهُم مؤمنينَ}: مع وجود الآياتِ المقتضيةِ للإيمان، {وإنَّ ربَّك لهو العزيزُ}: الذي أهلكَ بقوتِهِ قومَ هودٍ على قوَّتِهِم وبطشِهِم. {الرحيم}: بنبيِّه هودٍ حيث نجَّاه ومَنْ معه من المؤمنين.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔