تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿سُوْرَةٌ ﴾ یعنی یہ عظیم القدر سورت﴿اَنْزَلْنٰهَا﴾”ہم نے اسے (بندوں پر رحمت کے طور پر) نازل کیا“ اور ہر شیطان سے اس کو محفوظ رکھا ﴿وَفَرَضْنٰهَا ﴾ یعنی ہم نے اس میں حدود اور شہادات کا ضابطہ وغیرہ مقرر کیا ﴿ وَاَنْزَلْنَافِیْهَاۤاٰیٰتٍۭؔبَیِّنٰتٍ ﴾ اور ہم نے اس میں جلیل القدر احکام، اوامر و نواہی اور عظیم الشان حکمتیں نازل کیں ﴿ لَّعَلَّكُمْتَذَكَّـرُوْنَ ﴾ یعنی جس وقت ہم تمھارے سامنے یہ احکام بیان کریں اور ہم تمھیں ان امور کی تعلیم دیں جن کا تمھیں علم نہیں تھا تب شاید تم نصیحت پکڑو۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
أي: هذه {سورةٌ} عظيمةُ القَدْرِ، {أنْزَلْناها}: رحمةً منَّا بالعباد، وحفظناها من كلِّ شيطان، {وفَرَضْناها}؛ أي: قدَّرنا فيها ما قدَّرنا من الحدود والشهادات وغيرها، {وأنزلنا فيها آياتٍ بيِّناتٍ}؛ أي: أحكاماً جليلةً وأوامر وزواجر وحِكماً عظيمة؛ {لعلَّكم تذكَّرون}: حين نبيِّنُ لكم، ونُعْلِمُكم ما لم تكونوا تعلمون.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔