تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ طه (20) — آیت 31

اشۡدُدۡ بِہٖۤ اَزۡرِیۡ ﴿ۙ۳۱﴾
اس کے ساتھ میری پشت مضبوط کر دے۔ En
اس سے میری قوت کو مضبوط فرما
En
تو اس سے میری کمر کس دے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِیْ یعنی مجھے میرے بھائی کے ذریعے قوت عطا کر اور میری کمر کو مضبوط کر۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُؔلْطٰنًا (القصص:28؍35) ہم آپ کے بھائی کے ذریعے سے آپ کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور آپ دونوں کو غلبہ دیں گے۔ ﴿وَاَشْرِكْهُ فِیْۤ اَمْرِیْ نبوت میں اسے میرا شریک بنا دے، یعنی اسے بھی نبی اور رسول بنا دے جس طرح مجھے بنایا ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{اشدد به أزري}؛ أي قوِّني به وشدَّ به ظهري. قال الله: {سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بأخيك ونَجْعَلُ لكما سلطاناً}، {وأشرِكْه في أمري}؛ أي: في النبوَّة؛ بأن تجعله نبيًّا رسولاً كما جعلتني.