تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ طه (20) — آیت 19

قَالَ اَلۡقِہَا یٰمُوۡسٰی ﴿۱۹﴾
فرمایا اسے پھینک دے اے موسیٰ! En
فرمایا کہ موسیٰ اسے ڈال دو
En
فرمایا اے موسیٰ! اسے ہاتھ سے نیچے ڈال دے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ارشاد فرمایا: ﴿ قَالَ اَلْقِهَا یٰمُوْسٰؔى فَاَلْقٰىهَا فَاِذَا هِیَ حَیَّةٌ تَ٘سْعٰى اے موسیٰ! اسے زمین پر ڈال دے تو انھوں نے ڈال دیا، پس وہ دوڑتا ہوا سانپ بن گیا۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے یہ عصا ایک بہت بڑے سانپ میں تبدیل ہو گیا اور موسیٰ علیہ السلام خوف کھا کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

فقال الله له: {ألقها يا موسى. فألقاها فإذا هي حيَّةٌ تسعى}: انقلبت بإذن الله ثعباناً عظيماً، فولَّى موسى هارباً خائفاً ولم يعقبْ.

وفي وصفها بأنها تسعى إزالةٌ لوهم يمكن وجوده، وهو أنْ يُظنَّ أنها تخييلٌ لا حقيقة؛ فكونها تسعى يزيلُ هذا الوهم.